بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

عمران خان کے زیرصدارت اعلیٰ قیادت کا اجلاس، 29اپریل سے پورے ملک میں یہ کام ہوگا، تحریک انصاف میدان میں آگئی، دھماکہ خیز اعلان

datetime 16  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے 29اپریل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کر نے کااعلان کیا ہے ۔ جمعہ کو بنی گالہ اسلام آباد میں چیئرمین کی زیر صدارت تحریک انصاف کی اعلی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں 29اپریل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس کے حوالے سے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ انتخابی مہم لاہور میں عظیم الشان جلسہ عام کے انعقاد سے شروع کی جائے گی۔

سینٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے اعظم سواتی متفقہ طور پر نامزدکر دیئے گئے ہیں۔ پی آئی اے اور اسٹیل مل کی نجکاری کے حوالے سے حکومتی بیانات پر گہری تشویش کااظہارکیا گیا اورڈاکٹر عارف علوی کو پی آئی اے اور سٹیل ملز یونینز سے فوری رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں انٹی کرپشن سیل کو پنجاب میں کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈلز سامنے لانے کی ہدایت بھی کی گئی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان لاہور کے جلسے میں انتخابی مہم کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔سینٹ میں قائد حزب اختلاف تحریک انصاف کا حق ہے۔22مارچ تک نو منتخب سینٹرز کو اپنی جماعتی وابستگی واضح کرنا ہے۔اجلاس مین چیئرمین عمران کان نے پہلے سینیٹ کے انتخابات میں مثبت اور بہترین کارکردگی پر پرویز خٹک کی تعریف کی گئی۔ اور انہیں لیڈر آف اپوزیشن کے سلسلے میں بھی فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اجلاس میں رکنیت سازی مہم کی کامیابی اور عوام میں مقبولیت پر اطمینان کا اظہارکیا گیا ہے اور مرکزی قائدین کو رکنیت سازی کیلئے ریجنز کے دوروں کی ہدایات جاری کی گئیں۔ پی آئی اے اور اسٹیل مل جیسے اداروں کی نجکاری کسی طور قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ اپنی مدت حکومت مکمل کرنے پر توجہ دے۔اسٹیل مل اور پی آئی اے سمیت قومی اداروں کی نجکاری اہم معاملہ ہے۔آئندہ مینڈیٹ لے کہ آنے والی حکومت کیلئے یہ ایجنڈا چھوڑنا چاہیے۔مرکزی حکومت کی طرح پنجاب حکومت بھی کرپشن میں بری طرح لت پت ہے۔تحریک انصاف کا اینٹی کرپشن سیل پنجاب حکومت کے منصوبوں میں کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈلز کی نشاندہی کرے گا۔دستاویز اور شواہد کے ساتھ پنجاب کے وسائل پر مارے جانے والا ڈاکہ قوم کے سامنے لائینگے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…