بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

بھارت کو ایک اور جھٹکا، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دورہ کامیاب،نیپال اور پاکستان ملکر اب چین کیلئے کیا کرنے والے ہیں؟چینی میڈیا کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 16  مارچ‬‮  2018 |

بیجنگ (این این آئی)چینی میڈیا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا حالیہ دورہ نیپال جغرافیائی و سیاسی لحاظ سے اہمیت کا حامل رہا ۔چین کی ایک ویب سائٹ پر شائع ہونے والے مضمون میں نیپالی اخبار کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر ریتوراج سوبیدی نے تحریر کیا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیپال کی نئی منتخب حکومت کو مبارکباد دینے کیلئے کھٹمنڈو تشریف لائے جو بلاشبہ سفارتکاری میں منفرد لمحہ ہے تاہم یہ دیگر سنجیدہ سفارتی مقاصد کا حامل دورہ بھی تھا ۔

انہوں نے نیپالی اپنے ہم منصب پر زور دیا کہ وہ سارک کو فعال بنانے میں اپنا تعمیری کردار ادا کر یں جو اس وقت غیر فعال ہو چکی کیونکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اوڑی حملے کی آڑ میں یک طرفہ طور پر پر سارک سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے یہ اجلاس ملتوی کر دیاگیاتھا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کوسارک کو کمزور کرنے کا مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے جبکہ پاکستان سارک کو فعال بنانے کا خواہاں ہے۔ نیپال فی الحال سارک کا سربراہ ہے اور پاکستان کی طرف سے سارک کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی خواہش کو مثبت تصور کرتا ہے کیونکہ پاکستان اور بھارت کی دو طرفہ کشیدگی سے سارک غیر فعال ہے جبکہ سارک تنظیم میں خطے سے غربت کے خاتمہ ، ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے بہت زیادہ امکانات پائے جاتے ہیں۔نیپال اور پاکستان چاہتے ہیں کہ چین اس علاقائی تنظیم میں شامل ہو تاکہ اس کو بھی آسیان جیسی دیگر علاقائی تنظیموں کے برابر لایا جاسکے جو واقعی بھارت کے لئے ایک تکلیف دہ تجویز ہے جو اس خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ سے خوفزدہ ہے۔ بیلٹ روڈ اقدام( بی آر آئی ) بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے ساتھ ایشیا، یورپ، مشرق وسطی اور افریقہ کو ملانے کوشش ہے۔ بی آر آئی کے تحت چین،پاکستان اقتصادی کوریڈور ’’سی پیک ‘‘کے ثمرات روزگار کے مواقع

اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کی صورت میں ظاہر ہو نا شروع ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے سی پیک کی کامیابیوں کے حوالے سے نیپالی قیادت سے تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے کے پی شرما اولی پر اپنی دو طرفہ ملاقاتوں میں بی آر آئی سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔ رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے ایک مقامی انگریزی روزنامہ کو بتایا کہ ” بی آر آئی کا تعلق مواصلاتی روابط سے ہے

اور اس میں بڑے مواقع موجود ہیں اور ہمیں اس پر سرمایہ کاری کرنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کہ سی پیک وسطی ایشیا کے تمام ممالک اور مغربی چین کو بحیرہ عرب تک رسائی دیتا ہے. “اس رابطے کے ساتھ بجلی گھروں ، ہائی ویز، موٹر وے، بندرگاہوں، ہوائی اڈے، ریل نیٹ ورک، وغیرہ میں سرمایہ کاری آرہی ہے۔ نیپال کے سیاسی حلقوں میں پاکستان کے وزیراعظم کے اس دورہ کو سفارتی کا وشوں کے تناظر میں اہمیت دی جارہی ہے ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…