منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مشکلات کچھ بھی ہوں ،مردمجاہد کی مانند شہبازشریف ہر محاذ پر ڈٹا تھا اور ڈٹا رہے گا۔اِس تناظر میں فلمایا گیت وائرل ہوگیا

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک عزم ایک حوصلے ایک ہمت ایک جذبہ و جنون کا نام ہے،دس سال سے سیاسی میدان میں مشکلات کا سامنا ہے مگر مخالفین کے سامنے کبھی گٹنے نہیں ڈیکے اور نہ ہی مشکلات کے سامنے ہار مانی یہی وجہ ہے شہبازشریف کی مقبولیت میں دن بہ دن ملک بھر میں عوامی حلقے میں بھرپوراضافہ ہوا ہے ۔اِن مشکلات اب بھی درپیش ہیں مگر وزیراعلیٰ پنجاب ہر محاذ پر ڈٹے ہوئے ہیں اور اور ساتھ ساتھ اپنی

توجہ پنجاب بھر میں جاری ترقیاتی کاموں سے بھی ہٹنے نہیں دے رہے دن ہو یا رات اپنی تمام تر توانیاں عوام کے فلاحی کاموں پر وقف کئے ہوئے ہیں،حال ہی میں گوجرانوالا میں کامیاب جلسے کے بعد ریلیز ہونے والے گیت ’’بدلا سا ہے سماں،لکھ رہے ہیں نئی داستاں‘‘ میں بھی شہبازشریف نے ایک منفرد انداز و الفاظ میں یہی پیغام دیا ہے کہ ہمارے حوصلے کبھی پست نہیں کئے جاسکتے اور بے بنیاد الزامات سے ہمیں اپنی عوام کے بنیادی حقوق سے بالکل بھی غافل نہیں کیا جاسکتا ۔۔

اِس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ موجودہ حکومت نے اہم شعبوں میں تیز رفتار اور دور رس ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے نمایاں کام کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اکانومی، ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر میں ریفارمز لانے کے لئے ذاتی دلچسپی لے کر کام کیاہے اور صوبہ بھر میں یکساں ترقی کے ماڈل کو اپنانے کی کوشش کی ہے۔شہباز شریف کا وژن اب پنجاب سے بڑھ کر پورے پاکستان تک پھیل چکا ہے۔سسٹم کو بہتر بنانے کی گنجائش ہر وقت موجود ہوتی ہے اور موجودہ حکومت درست سمت میں کام کررہی ہے جس کے مثبت نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔مسلم لیگ ن دعوے نہیں، عوام کی عملی طور پر خدمت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔اور انشاللہ اب یہ سوچ پورے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ دکھائے گی۔شہباز شریف کی زیر قیادت انجام پائے ترقیاتی کاموں کے لحاظ سے پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے ایک ویڈیو بھی شےئر کی گئی جس میں تمام ترقیاتی منصوبوں کو شوکیس کیا گیا اور علاقے

میں فلاح و بہبود کے کاموں کو ایک گانے کی صورت میں فلمایا گیا اور دکھایا گیا ہے کہ یہ سفر اب پورے پاکستان میں بھیلے گا اور شہباز شریف کی زیر قیادت صرف پنجاب نہیں اب پورا پاکستان ترقی کے سنگ میل عبور کرے گا۔ ناظرین نے ویڈیو کو کافی سراہا ہے اور ویڈیو کو بے پناہ مقبولیت مل رہی ہے رہو بڑھتے رہو تم ہو پاکستان کے نام سے اس ویڈیو کو سماجی حلقوں نے پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے اچھی کاوش قرار دیا ہے۔مسلم لیگ ن

کے دورحکومت میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں ا ن کی مثال نہیں ملتی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا ہے ہم سابقہ 70سالہ عوامی محرومیوں کا ازالہ کرکے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں۔ گزشتہ سالوں میں پورے صوبے میں شہباز شریف نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔میاں شہبازشریف نے پنجاب میں گزشتہ 10برس کے دوران جو شاندار کام کئے ہیں پاکستان کی 70سالہ تاریخ

میں اس کی مثال نہیں ملتی۔جتنی ترقی پنجاب میں ہوئی ہے وہ بے مثال ہے امید ہے کہ آئندہ عوام نے شہباز شریف کو بطور وزیر اعظم منتخب کر کے اگر حکومت کا موقع دیا تو میاں نواز شریف کی سرپرستی اور میاں شہباز شریف کی صدارت میں سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواء میں بھی ایسی ہی ترقی نظر آئے گی۔بلاشبہ پنجاب میں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے حقیقی معنوں میں عوام کی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھائےہیں اورانہوں نے

ترقی کے لحاظ سے پنجاب کا نقشہ ہی بدل دیا ہے۔ آپ کی قیادت میں پنجاب میں عملی طور پر تبدیلی اور ترقی دیکھی ہے اور یقیناًاس کا کریڈٹ آپ کی متحرک لیڈرشپ کو جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف انتہائی متحرک لیڈر ہیں اور ان کی فعال قیادت میں صوبہ تیزی سے ترقی کررہاہے۔پاکستانی قوم کی خوش قسمتی ہے کہ ان کے پاس ایسا لیڈر موجود ہے جو دن رات محنت پر یقین رکھتا ہے اور سب صوبوں کو یکساں ترقی دلوانے کی اہلیت رکھتا ہے۔

مسلم لیگ ن نے ملک و قوم کی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف یہاں کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کرنے میں رات دن مصروف بھی ہیں۔یقیناًیہ اقدامات علاقے میں خوشحالی کا باعث بنے ہیں ہے مسلم لیگ ن نے اپنے ہر دور میں ترقیاتی کاموں کو انتہائی اہمیت دی ہے اور اب اسی مشن کو لیکر شہباز شریف اپنا سفر آگے بڑھا رہے ہیں۔بطور پارٹی صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی

اولین ترجیح ملک کی ترقیاتی کاموں کی جانب توجہ ہے اور ان تمام مسائل کا سد باب ہے جن کے باعث ملکی معیشت کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ آپکی قائدانہ صلاحیتوں کا کون معترف نہیں! اب شہباز صاحب سے لوگ یہی توقع رکھتے ہیں  وہ پورے ملک میں اپنے ویژن کے مطابق اصلاحات لائیں‎۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…