بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جمہوریت ‘ پار لیمنٹ اور اداروں کی مضبوطی کیلئے سب کو آئینی حدودمیں رہنا ہوگا ‘ سینیٹر رضا ربانی نے انتباہ کردیا

datetime 14  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ جمہوریت ‘ پار لیمنٹ اور اداروں کی مضبوطی کیلئے سب کو آئینی حدودمیں رہنا ہوگا ‘ اداروں میں تصادم کی فضا کے خاتمے اور ملکی استحکام کیلئے اپنا مثبت کرداد ادا کرتا رہوں گا‘ سینیٹ انتخابات ملک میں جمہوریت کے تسلسل کی طرف بڑا قدم ہے، وفاقی اکایوں میں ہم آہنگی اور معاشی استحکام سے ہی پاکستان ترقی سکتا ہے۔

لاہور میں نجی یونیورسٹی میں کانفرنس سے خطاب اور پارٹی رہنماؤں سے گفتگوکے دوران سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان میں جمہوریت کی علمبردار تھی ہے اور رہے گی، بلاول بھٹو شہید بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریے کو آگے بڑھا رہے ہیں، طاقت کا سرچشمہ عوام کے بنیادی نقطے پر پی پی کی جدوجہد جاری رہے گی، پیپلز پارٹی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے، روشن خیال، ترقی پسند سوچ کو آگے بڑھاتا رہوں گا، مزدوروں، کسانوں، طلبہ، محروم اور پسے ہوئے طبقات کی حقوق کی جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات ملک میں جمہوریت کے تسلسل کی طرف بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے پیپلز پارٹی اپنے بنیادی اساس کے مطابق آگے بڑھے گی، وفاقی اکایوں میں ہم آہنگی اور معاشی استحکام کیلئے سے ہی پاکستان ترقی سکتا ہے، اداروں میں تصادم کی فضا کے خاتمے اور ملکی استحکام کیلئے اپنا مثبت کرداد ادا کرتا رہوں گا۔  پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ جمہوریت ‘ پار لیمنٹ اور اداروں کی مضبوطی کیلئے سب کو آئینی حدودمیں رہنا ہوگا ‘ اداروں میں تصادم کی فضا کے خاتمے اور ملکی استحکام کیلئے اپنا مثبت کرداد ادا کرتا رہوں گا‘ سینیٹ انتخابات ملک میں جمہوریت کے تسلسل کی طرف بڑا قدم ہے، وفاقی اکایوں میں ہم آہنگی اور معاشی استحکام سے ہی پاکستان ترقی سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…