اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

رائے ونڈ،رینجرز کوئیک رسپانس کے جوانوں نے سکیورٹی فرائض سنبھال لئے،تبلیغی جماعت کے ڈنڈا بردار وں نے اجتماع گاہ کی سکیورٹی سنبھال لی،مندوبین کی اونچی آواز میں قرآن پاک کی تلاوت 

datetime 14  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/رائے ونڈ(نیوز ڈیسک) رائے ونڈ میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز کوئیک رسپانس کے جوان فوری موقع پر پہنچ گئے اور سکیورٹی فرائض سنبھال لئے۔ رینجرز اور دیگر حساس اداروں کی جانب سے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ رائے ونڈ میں دھماکے کے فوری بعد تبلیغی جماعت کے ڈنڈا برداروں نے سکیورٹی کے فرائض سنبھال لئے۔

تفصیلات کے مطابق چیک پوسٹ پردھماکے کے بعد اجتماع گاہ میں بھی افرا تفری مچ گئی اور معمول کے دنوں میں فرائض سر انجام دینے والے ڈنڈا بردار محافظوں کی ایک بڑی تعداد نے اجتماع گاہ کو اپنے حصار میں لے لیا۔ اسی دوران اجتماع گاہ میں موجود مندوبین نے اونچی آواز میں قرآن پاک کی تلاوت بھی شروع کر دی۔انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز و جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے رائیونڈ میں ہونے والے دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 شہداء4 اور زخمیوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز رائیونڈ کے علاقہ میں ہونے والے دھماکے کے بعد اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی قیمتی جانوں سے کھیلنے والے ملک و قوم کے کسی صورت خیر خواہ نہیں ہیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رائیونڈ دھماکے کے مرتکب افراد کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہاکہ کے پاکستان اب مزید اس طرح کے دھماکوں کا متحمل نہیں ہے ، ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور معاشی گراوٹ ملکی بنیادوں کو نقصان پہنچا رہی ہے،دھماکے کے باعث شہریوں میں عدم تحفظ کی لہر دوڑ گئی ہے۔لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے صدر سرداراظہر سلطان ، سینئر وائس چیئرمین راؤ خورشید علی نے رائیونڈ میں ہونے والے دھماکے کی پروز مذمت کرتے ہوئے 7 شہداء4 اور زخمیوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز رائیونڈ کے علاقہ میں ہونے والے دھماکے کے بعد اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی قیمتی جانوں سے کھیلنے والے ملک و قوم کے کسی صورت خیر خواہ نہیں ہیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رائیونڈ دھماکے کے مرتکب افراد کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہاکہ کہ پاکستان اب مزید اس طرح کے دھماکوں کا متحمل نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…