پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن)کی فیصل آباد اور اسلام آباد سے مزید وکٹیں اڑا دی گئیں، اہم رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 14  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن)کی فیصل آباد اور اسلام آباد سے مزید وکٹیں اڑا دیں۔مسلم لیگ (ن)کے فیصل آباد سے رکن پنجاب اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن ، مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے سینئر نائب صدر راجہ طاہر نواز اورلیگیمیڈیا کوآرڈینیڑ طارق دلدار نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہنئے پاکستان کی تعمیر کی منزل قریب ہے، ملک بھر خصوصاً پنجاب میں تبدیلی کی تڑپ دیکھ رہا ہوں،

عوامی رابطہ مہم کے جاری مرحلے کے بعد ملک گیر انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔بدھ کو ترجمان تحریک انصاف کے مطابق بنی گالا میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن نے ملاقات کی اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل کا اعلان کیا۔اس موقع پر سینیٹر چوہدری سرور،رکن قومی اسمبلی شفقت محمود،اسد عمر،فواد چوہدری و دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی موجود تھے۔ملاقات میں رکن پنجاب اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن نے کہاکہعمران خان اور تحریک انصاف نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے تاریخی جدوجہد کی،ووٹ کی حرمت اور انتخابات کی شفافیت کیلئے عمران خان کا 126روزہ دھرنا پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سنہری باب ہے ، پنجاب میں عوام تبدیلی کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور عمران خان کا راہ دیکھ رہے ہیں۔اس موقع پر عمران خان نے نصراللہ گھمن اور ان کے ساتھیوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اسکے سیاسی نظام کو غیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے، نئے پاکستان کی تعمیر کی منزل انشاء اللہ قریب ہے، ملک بھر خصوصاً پنجاب میں تبدیلی کی تڑپ دیکھ رہا ہوں،عوامی رابطہ مہم کے جاری مرحلے کے بعد ملک گیر انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔بعد ازاں مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے سینئر نائب صدر راجہ طاہر نواز اورلیگی میڈیا کوآرڈینیڑ طارق دلدار نے بھی بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر بھی ملاقات میں موجودتھے اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن میں قائد حزب اختلاف علی اعوان اور ضلع اسلام آباد کے صدر خرم نواز اور الیاس مہربان بھی موجود تھے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ طارق دلدار اور راجہ طاہر نواز کی شمولیت اسلام آباد تحریک انصاف میں عمدہ اضافہ ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…