اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف اور مریم نواز کی اسلام آباد کی ایک بیکری میں خریداری کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اسلام آباد کی ایک بیکری میں کھانے پینے کی اشیا کی خریداری کیلئے اچانک پہنچ گئے اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نواز شریف کے گرد جمع ہو گئی ہے
اور ان سے گفتگو کی۔ مگر عوامی انداز میں اچانک اسلام آباد کی بیکری میں نواز شریف اور مریم نواز کی آمد کا پول کھل گیا ہے اور بیکری کے ایک ملازم نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے بیکری میں آنے سے کچھ دیر قبل نواز شریف کے پندرہ بیس گارڈ بیکری میں آئے اور ہم سب کو دھکے دے کر بیکری سے باہر نکال دیاگیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک لڑکا جو خود کو اسی بیکری کا ملازم ظاہر کر رہا ہے کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے بیکری میں آنے سے کچھ دیر قبل نواز شریف کے پندرہ بیس گارڈ بیکری میں آئے اور ہم سب کو دھکے دے کر بیکری سے باہر نکال دیا۔ملازم کا کہنا تھا کہ جب ہمیں بیکری سے باہر نکالا گیا تو ہم نے سوچا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا تو ہم بھی کہیں کہ ’’ہمیں بیکری سے کیوں نکالا‘‘۔لیکن نواز شریف کے گارڈز نے ہمیں دھکے دے کر باہر نکال دیا۔اور جو بیکری میں گاہگ تھے وہ بھی نواز شریف کے ساتھ گاڑی میں آئے تھے۔اور ان کے ہاتھ میں پہلے سے ٹوکریاں تھیں۔اور کیمرے بھی ان کے ساتھ لائے گئے تھے ایسا لگ رہا تھا کہ کوئی شوٹنگ ہو رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں جو لوگ ٹوکریاں اٹھا کر میاں نواز شریف سے باتیں کر رہے تھے وہ ان کے اپنے ہی آدمی تھے اور وہ انہی کے ساتھ آئے تھے، بیکری ملازم نے
کہا کہ ہم نے باقاعدہ خود دیکھا تھا اس کے علاوہ بیکری کے باہر بھی لوگ جمع ہو گئے تھے کہ شاید یہاں کوئی فلم کی شوٹنگ ہو رہی ہے۔