جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

کرپشن کیس، ڈاکٹرعاصم کو علاج کے لیے دبئی جانے کی اجازت مل گئی

datetime 2  مارچ‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) احتساب عدالت نے 462 ارب روپے کی کرپشن میں نامزد ملزم ڈاکٹرعاصم کو علاج کے لئے دبئی جانے کی اجازت دے دی ہے۔جمعہ کو کراچی احتساب عدالت میں سابق مشیرِ پیٹرولیم اور پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق مشیرِ پیٹرولیم نے عدالت سے علاج کی غرض سے دبئی جانے کی اجازت کی درخواست کی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹرعاصم خود ایک اسپتال کے مالک ہیں اور یہاں بھی فزیوتھراپی کی سہولت موجود ہے۔عدالت نے جناح اسپتال سے ڈاکٹرعاصم کے مرض سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کو 3 سے 9 مارچ تک دبئی جانے کی اجازت دے دی۔ تاہم عدالت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم کو اس مرتبہ بیرون ملک علاج کے لئے جانے کی اجازت دی گئی ہے لیکن آئندہ اجازت رپورٹس سے مشروط ہوگی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کی احتساب عدالت میں گیس کے ٹھیکوں میں 17 ارب روپے کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین، بشارت مرزا، جمیل انصاری، ایس ایس جی سی ایم ڈی زوہیرصدیقی، ملک عثمان، خالد رحمان اور شعیب وارثی سمیت 11 ملزمان پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…