اسلام آباد (این این آئی)وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی 2025 تک 25کروڑ تک پہنچ جائے گی‘ نئی قومی واٹر پالیسی میں پانی کے نقصان میں کمی کے اقدامات کئے جائیں گے۔ جمعہ کو وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے ایک بیان میں کہا کہ واٹر مینجمنٹ کیلئے خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال پر انٹرنیشنل کانفرنس پر سپارکو اور اقوام متحدہ کا مشکور ہوں ٗپاکستان کو پانی کی شدید قلت کا سامناہے ۔
پاکستان کی آباد ی 2025تک پچیس کروڑ تک پہنچ جائیگی ٗپانی کی قلت کے سماجی شعبے پر منفی ارات مرتب ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کوئی قومی واٹر پالیسی نہ تھی، موجودہ حکومت قومی واٹر پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ اس ماہ کے آخر تک پہلی قومی واٹر پالیسی بن جائیگی ٗپانی کے کم ذخائر کے بار پاکستان ملک مین بہنے والے صرف دس فیصد پانی کو ذخیرہ کر پاتا ہے ٗ پانی ذخیرہ کرنے کا یہ عالمی معیار چالیس فیصد ہے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے کہا کہ حکومت واٹر سیکورٹی کو یقینی بنائیگی ٗاویس لغاری نئی قومی واٹر پالیسی مین پانی نقصانات کمی کے اقدامات کیے جا ئیں گے ۔