اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینرشپ کیس کی سماعت طویل ہونے پر ایم کیو ایم کے کا رکنان کمرہ عدالت میں گہری نیند کے مزے لیتے رہے ، جبکہ سماعت کے دوران کمرہ عدالت لوگوں سے کھچا کھچ بھرا رہا ، متعدد لوگوں کو بیٹھنے کی جگہ بھی نہ ملی، جس پر ایم کیو ایم کے مزید کارکنان کو الیکشن کمیشن میں داخلے سے روک دیا گیا ، روکنے پر کا رکنان نے احتجاج بھی کیا ۔جمعرات کو الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینئرشپ کے حوالے سے
کیس کے دوران الیکشن کمیشن میں جگہ کم پڑ گئی ، کمرہ عدالت کھچا کھچ لوگوں سے بھر گیا جبکہ متعدد لوگوں کو بیٹھنے کی جگہ نہ ملی ، جگہ نہ ہونے کی وجہ سے سیکورٹی اہلکاروں نے ایم کیو ایم کیمزید کارکنان کو الیکشن کمیشن میں داخلے سے روک دیاجس پر کا رکنان نے احتجاج بھی کیا ، دوسری جانب الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت طویل ہونے پر ایم کیو ایم کے کچھ کارکنان کمرہ عدالت میں ہی سوگئے کمرہ عدالت میں متحدہ کے دونوں گروپوں کے کارکنان گہری نیند کے مزے لیتے رہے۔