اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹریفک پولیس کا ایک اور انقلابی اقدام ،شہریوں کی سہولت کیلئے آزمائشی طور پر ای ٹکٹنگ کا آغاز کر دیاگیا،شہریوں کا 30سیکنڈ میں چالان حاصل کرنا ممکن،سر دست 70تربیت یافتہ افسران کوسٹی زون میں تعینات کر دیا گیاجوسٹی زون کے 10مختلف مقامات پراس اقدام کا آغاز کردیا گیا، اسلام آبادمیں شہریوں کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان کے علاوہ 1760مقامات پر J-CASHپوائنٹس پر جرمانے کی رقم جمع کرانے کی سہولت میسر ہو گی،
یہ اقدام آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کی خصوصی مدداور تعاون سے ممکن ہوا،شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے اور ان کے قیمتی وقت کوبچانے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے E-TICKETINGسسٹم کا آزمائشی طور پر کرآغازکر دیا گیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں ٹریفک پولیس کے 70آفیسرز کو E-TICKETINGکے متعلق خصوصی تربیت دیکرسٹی زون میں تعینات کیا گیا ہے،E-TICKETINGسسٹم کے آغاز میں کلثوم پلازہ ،دامن چوک،فیصل چوک،میلوڈی چوک،زیروپوائنٹ،ایف ایٹ ایکسچینج چوک،سیکرٹریٹ چوک ،ریڈیو پاکستان چوک،ڈھوکری چوک،آبپارہ چوک میں E-TICKETINGسسٹم کا عمل شروع کر دیاگیا ہے،اس سسٹم کے تحت وائلیشن کرنیوالا شہری 30سیکنڈ کے اندموقع پر ہی اپنے جرمانے کی رقم ادا کر کے اپنا چالان واپس حاصل کر سکے گا،نیشنل بینک آف پاکستان کے علاوہ 1760مقامات پر J-CASHپوائنٹس پر جرمانے کی رقم جمع کرانے کی سہولت میسر کی گئی ہے،اس اقدام کا بنیادی مقصد شہریوں کے قیمتی وقت کوبچانا تاکہ شہری با آسانی بغیروقت ضائع کئے اپنے چالان واپس حاصل کر سکیں،اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری جو کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے بانی ہیں کی خصوصی مدد اور تعاون سے ممکن ہوا اورشہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنااسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے