سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد سی آئی اے پولیس کا سیکٹر آ ئی نائن ون جعلی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ ایک ملزم گرفتار 350 بوتلیں شراب، 220 لیٹر کھلی شراب،ڈھکن اور ا سٹکربرآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن زبیر احمد شیخ کی ہدایت پر سی آئی اے پو لیس کے انسپکٹر محمد عباس ،اے ایس آئی سرگل خان معہ پولیس ٹیم کا آئی نائن ون میں چھاپہ،ملزم انیل مسیح ولد سہیل مسیح ہا ؤس نمبر 392،گلی نمبر 21،آئی نائن ون اسلام آباد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 300بوتلیں شراب
کی بوتلیں 220 لیٹر کھلی شراب سینکڑوں کی تعداد میں سٹکر اور ڈھکن بر آمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ اس نے اپنے گھر میں شراب کی فیکٹری قائم کی ہے، وہاں تیار کر کے وہ شہر کے مختلف علاقوں میں شراب فروخت کرتاہے مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی نے پولیس ٹیم،کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعامات دینے کا اعلان کیاہے ،انہوں نے تمام پویس افسران کو ہدایت کی کہ شراب فروشوں کے سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔