بدھ‬‮ ، 18 فروری‬‮ 2026 

بچوں کو غیر معیاری پولیوویکسین پلائی جانے لگی، بچوں کی حالت غیر ہو گئی

datetime 2  مارچ‬‮  2018 |

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)خبیر پختونخوا میں بچوں کوغیر معیاری پولیو ویکسین پلانے کا انکشاف کیا گیا ہے غیر معیاری پولیوویکسین پلانے پر بچوں کی حالت غیر ہونے پر بنوں کے علاقہ جنڈو خیل سے راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتا ل میں لائے گئے ہیں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے بخار کیساتھ جسم پر دانے نکل آنے سے ہولی فیملی ہسپتال لایا گیاجبکہ ہولی فیملی ہسپتال میں ادویات ختم ہونے کے باعث مریض رلنے لگے اور مہنگے داموں میڈیکل سٹور سے ادویات خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں جب کے ڈاکٹر اپنی کمیشن کے لیے من مانے میڈیکل سٹور کی ادویات لکھ کر مریضوں

کودیں رہے ہیں گزشتہ روز بچوں کے والد انعام اللہمیڈیاکو بتایا کہ میرے بیٹے 5سالہ حمزہ اور 8ماہ کی بچی کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے ہیں جس کے بعد دونوں بچوں کی حالت غیر ہو گئی تھی بچوں کی حالت غیر ہونے پر میں ان کو راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال لے آیالیکن بچوں کے لیے جو ادویات منگوائی جارہی ہیں وہ بہت زیادہ مہنگی ہیں بچوں کے والد انعام اللہ کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں اورمارکیٹ سے ادویات نہیں خرید سکتے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مد د کی اپیل کی اور کہا کہ عمران خان بیان بازی بن کر کے خیبر بختونخواہ پر توجہ دیں ۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…