پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے گھر کے نقشے کی طرح ان کا نکاح بھی جھوٹا نکلے گا،راناثنااللہ

datetime 1  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے گھر کے نقشے کی طرح ان کا نکاح بھی جھوٹا نکلے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان سیاسی زندگی کی طرح ذاتی زندگی میں بھی جھوٹ بولتے ہیں،انہوں نے ریحام خان سے شادی کی تاریخ پر جھوٹ بولاتھا اور ان کی پنکی سے شادی کی تاریخ بھی جھوٹ پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے گھر کے نقشے کی طرح ان کا نکاح بھی جھوٹا نکلے گا، پنکی سے شادی یکم جنوری 2018 کو ہوئی اور اعلان بعد میں کیا گیا، عمران خان کا نکاح سچاہے تو رجسٹرڈ کیوں نہیں کرواتے۔ادھرمسلم لیگ (ن)نے بنی گالہ اراضی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے تک فریق نہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پنجاب ہاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن)کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں عمران خان کے بنی گالا سے متعلق قانونی ماہرین اور پارتی رہنماؤں سے مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)نے سپریم کورٹ کے فیصلے تک کیس میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی جائزہ لے گی کہ سپریم کورٹ اس مقدمے کی کارروائی کیسے چلاکر فیصلہ دیتی ہے۔ذرائع کا   کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقدمیکا فیصلہ میرٹ پر نہ ہونے کی صورت میں (ن)لیگ آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے قانونی ماہرین اور پارٹی رہنماؤں کومقدمے کی باریک بینی سے مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جعلسازی اور قول وفعل کے تضاد کو عوام کے سامنے نمایاں کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…