ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف کی نااہلی کیخلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھے عارف سندھیلہ کی طبیعت بگڑ گئی ٗہسپتال منتقل

datetime 1  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(این این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی عارف خان سندھیلہ کو طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے ایم پی اے عارف سندھیلہ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق عارف خان سندھیلہ کو زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھوک ہڑتال کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی عارف سندھیلہ کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔نواز شریف نے عارف سندھیلہ سے کہا کہ نواز لیگ کو آپ جیسے مخلص اور بہادر ساتھیوں پر فخر ہے، ہماری ایسے کارکنوں سے وابستگی تا قیامت قائم رہے گی۔نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی عارف خان سندھیلہ کو فون کرکے ان کی خیریت معلوم کی اور پارٹی قائد سے بے لوث محبت پر انہیں کراج تحسین پیش کیا۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…