اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عامر متین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو دو بیماریاں لاحق ہیں۔ ایک تو گجنی سینڈروم۔جس سے مراد یہ ہے کہ شریف برادارن نے بس کچھ خاص چیزوں کا انتخاب کر لیا ہے اور وہ صرف اسی کو برا بھلا کہتے رہتے ہیں۔جب گیلانی کو عدالتوں نے نکالا تو نوازشریف کہتے تھے کہ ایسی عدلتوں پر سو وزیر اعطم بھی قربان ہیں۔یہ ہمیشہ مشرف کو برا بھلا کہتے ہیں جب کہ ضیاء الحق کے خلاف انکے منہ
سے کبھی کچھ برا سننے کو نہیں ملا۔ دوسری بیماری جو نواز شریف کو لاحق ہے اسے میں جانو جرمن سینڈروم کا نام دوں گااور اس کا مطلب یہ ہے کہ حقیقت کو چھپا کر اپنی فتح کا اعلان کرنا ہےاور سب کے سامنے یہ کہنا ہے کہ ہم پر تو کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔اگر کرپشن کا الزام ثابت ہو جائے تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے۔حیران کن بات تو یہ ہے کہ لوگ ان کے پراپیگنڈے میں آ جاتے ہیں مجھے تو لگتا ہے کہ لوگ سچے ہیں بس ہم ہی یہاں بیٹھ کر جھوٹ بولتے رہتے ہیں۔