منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

رحیم یارخان میں کئی گھنٹے بعد بھی ڈاون ٹریک بند، کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار

datetime 1  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یارخان/لاہور(سی پی پی) رحیم یارخان میں 40 گھنٹے گزر گئے، اب تک ڈاون ٹریک کو بحال نہیں کیا جا سکا۔ جس کی وجہ سے 9 ٹرینیں مختلف اسٹیشن پر کئی گھنٹوں سے روکی ہوئی ہیں جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر پر ہنگامی اجلاس میں مسافروں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، کھانے پینے کی اشیا اور پینے کا پانی ختم ہو چکا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک سے بوگیاں ہٹادی گئیں ہیں اور ٹریک کو جلد بحال کرکے تمام مسافر ٹرینوں کو روانہ کردیا جائے گا۔ریلوے حکام کے مطابق شالیمار خانپور، زکریا ایکسپریس صادق آباد، فرید ایکسپریس ماچھی گوٹھ، نائٹ کوچ تیزگام اور گرین رحیم یارخان پر رکی ہوئی ہے۔ جبکہ خیبر میل ریتی اسٹیشن، شالیمار ڈہرکی، ہزارہ گھوٹکی، جعفر پنو عاقل اور کوئٹہ ایکسپریس روہڑی اسٹیشن میں کھڑی ہیں۔کوئلے سے بھری مال گاڑی کراچی سے داود خیل جارہی تھی کہ منگل کی شام رحیم یارخان سے ترنڈہ کے درمیان ٹریک کی پلی بیٹھ جانے سے مال گاڑی کی 8 بوگیاں الٹ گئیں تھیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر ہونے پر ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے مسافروں کو ریلیف دینے کی ہدایات جاری کردی۔ریلوے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اس ہنگامی اجلاس میں سی ای او پاکستان ریلویز اور جی ایم ریلوے سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں سکھر ڈویژن میں مال گاڑی کے حادثے کے بعد ریلیف آپریشن میں غیر معمولی تاخیر پر بات ہوئی۔وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے مسافر ہمارے مہمان ہیں، پاکستان ریلویز کی طرف سے تاخیر کا شکار ٹرینوں کے مسافروں کو صبح ناشتہ پاکستان ریلوے کی طرف سے پیش کیا جائے گا۔خواجہ سعد رفیق نے اعلان کیا کہ بارہ گھنٹے یا اس سے زیادہ تاخیر کا شکار ہونے والی ٹرینوں کے مسافر اپنی منزل پر پہنچ کر آدھے کرائے کے برابر معاوضہ ریلوے اسٹیشن سے ہی واپس وصول کر سکتے ہیں۔مسافر ریلوے بکنگ آفس میں اپنے ٹکٹ دکھا کے کرایہ کلیم کر سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…