منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شہباز شریف کے آنے سے جانے والے بھی واپس آنے لگے، پارٹی کے ناراض اہم ترین رہنما نے ’’وفاداری‘‘ کا اعلان کر دیا

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی صدارت کی تبدیلی کے بعد ن لیگ سے ناراض ارکان نے رابطے کرنا شروع کر دیے ہیں، انہی ناراض ارکان میں وفاقی وزیر کھیل ریاض پیرزادہ بھی شامل تھے ، ریاض پیرزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میری جماعت ہے، میں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ من گھڑت خبریں پھیلانے والے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وزارت سے مستعفی ہونے اور پاکستان مسلم لیگ (ن)چھوڑنے کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا تھا کہ کبھی کرپشن کی نہ کرتا ہوں بلکہ اسے ناسور سمجھتا ہوں حالات سے گھبرانے والا نہیں ہمیشہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جو بھی فیصلہ کیا حلقے کی عوام سے مشاورت کی میرے بڑے سیاسی فیصلے کو عوام کی تائید حاصل ہوتی ہے آئندہ سیاست پاکستان پیپلز پارٹی یا پی ٹی آئی حلقہ کی عوام نے فری ہینڈ دے دیا، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ نے اسلام آباد روانگی سے قبل گزشتہ شب اپنی رہائش گاہ پر حاصل پور کے صحافیوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی بڑا فیصلہ کیا اپنے حلقے کی عوام سے فیصلہ لیا اور تائید کرائی کیونکہ میری سیاسی طاقت کا سرچشمہ میرے حلقہ کی عوام ہیں جنہوں نے مجھے بار ہا قومی اسمبلی میں ووٹ دے کر بھیجا اور کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے میں نے ہمیشہ اپنے حلقے کی عوام کی رائے کو اہمیت دی ہے۔اب بھی چند روز میں جو بڑا سیاسی فیصلہ وزات سے مستفی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے کے فیصلے کو میرے حلقے کی عوام کی بھرپورتائید و حمایت حاصل ہے اور میرے حلقے کی عوام نے مجھے فیصلہ کرنے کا فری ہینڈ دیا ہے انہوں نے کہا کہ میری سیاسی زندگی میں مجھے دوبارصدمات پیش آئے ایک والد کی شہادت اور دوسرا اب کرپشن کی خبروں پر انہوں نے کہا کہ میں ایک درویش فقیر زمیندار باپ کا بیٹا ہوں

جس نے ہماری پرورش اپنے آباؤ اجداد سے ملنے والی زرعی اراضی پر کاشتکاری کرکے رزق حلال کما کر کی بلکہ میں نے اپنی زندگی میں نا کرپشن کی نہ اسے پسند کرتا ہوں بلکہ اسے معاشرے میں ناسور سمجھتا ہوں انہوں نے کہا متعدد بار صوبائی ووفاقی وزیر کی ذمہ داری ملی نا کبھی کرپشن کی نہ کوئی غلط کام کیا اور نہ ہی اپنے اختیارات سے تجاوزکیا میرا دامن پاک اور میرے ہاتھ صاف ہیں۔مجھے کوئی خوف نہیں انہوں نے کہا اگر میری ذات پر کرپشن کا پائی پیسہ ثابت ہوجائے تو سیاست کو خیر باد اور خود کو قانون کے حوالے اور ہر قسم کی سزا کیلئے تیار ہوں انہوں نے کہا کہ میں نے سیاست میں کوئی جائیداد نہیں بنائی بلکہ والدین کی طرف سے ملنے والی جائیداد ہی میرا اثاثہ ہے اور والدین کی طرف سے ملنے والا رقبہ کاشتکاری کرکے اپنی زندگی بسر کررہے ہیں۔یہ میرے خلاف بہت بڑی سازش ہورہی ہے سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا نا پہلے گھبرایا ہوں نہ اب گھبراؤں گا حالات کا مقابلہ ڈٹ کر کروں گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…