اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ 6 مارچ کو جنرل کونسل کے اجلاس میں شہباز شریف کو مستقل صدر منتخب کرنے کے بعد ہی پنجاب ڈویژن کے صدر کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ مریم نواز قومی رہنما ہے اور ہر محاذ پر اپنے والد کے ہمراہ ہیں ٗوہ ایک مضبوط سیاسی قائد کی صورت میں ابھر کر آئی ہیں اور صوبائی اور وفاقی سطح پر
پارٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ پنجاب ڈویژن کی صدارت کے لیے مریم نواز یا حمزہ شہبازکے نام زیر غور نہیں ہیں کیوں کہ پارٹی کے صدر اور قائد کے دفاتر لاہور ہی ہیں اس لیے ممکنہ امیدوار جنوب یا شمال سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی زیرصدارت اگلے ماہ جنرل کونسل کے اجلاس میں پنجاب ڈویژن کیلئے صدرسمیت دیگر خالی نشستوں کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔