ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

’’خودی کو جس نے فلک سے بلند تر دیکھا‘‘پاکستان کے جدید ترین طیاروں سے لیس نئے ملٹی رول سکواڈرن کا قیام عمل میں آگیا ،پاک فضائیہ کا زبردست اعلان

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کے دشمنوں کی سازشوں کا بخوبی ادراک ہے لیکن ہمارا عزم غیر متزلزل اور مقصد بالکل واضح ہے، ہم ایک امن پسند قوم ہیں اور نہیں چاہتے کہ کوئی ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کرے، ہم نے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ وہ بدھ کو بحیثیت مہمان خصوصی پی اے ایف بیس سمنگلی (کوئٹہ) میں ایک عظیم الشان تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ نے آج ایک اور سنگ میل عبور کیا جب فخر پاکستان جے ایف 17تھنڈر سے لیس ایک نئے ملٹی رول سکواڈرن کا قیام عمل میں لایا گیا۔ سکواڈرن کو نمبر 28 ملٹی رول سکواڈرن کا نام دیا گیا ہے جس کا نعرہ ہے ’’خودی کو جس نے فلک سے بلند تر دیکھا‘‘۔ اس موقع پر ائیر چیف کو بیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے اس سکواڈرن کے آفیسر کمانڈنگ ، ونگ کمانڈر عامر عمران چیمہ کو سکواڈرن کا نشان عطاء کیا۔ تقریب کو یاد گار بنانے کیلئے چار جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی فارمیشن نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا۔ ایئر چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری جدوجہد کے صلہ میں ملک میں امن کی بحالی ممکن ہوئی ہے۔ ایئر چیف نے کہا کہ آج سے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں سے لیس نمبر 28 ملٹی رول سکواڈرن کے ذمہ پاکستان کی مغربی سرحدوں کی فضائی حدود کی دن رات نگرانی ہے، مجھے یقین ہے کہ نمبر 28 سکواڈرن طاقت کے توازن کے حوالہ سے یہ ذمہ داری بخوبی سر انجام دے گا، ہم ان نامساعد حالات اور غیر یقینی صورتحال کے باوجود خطہ میں امن کے خواہاں ہیں، میں قوم کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ان کٹھن حالات کے باوجود ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور ہم کسی بھی فضائی خلاف ورزی کی صورت میں اس کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان ایک عظیم صوبہ ہے اور ہم سب کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے، یہاں کے لوگوں کا رویہ دوستانہ اور جذبہ حب الوطنی سے بھرپور ہے جن کے کردار کو وطن کی ترقی میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ سی پیک کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ یہ منصوبہ ملکی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو انشاء اللہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کی تاریخ اور حالت کو بدل دے گا۔ مجھے خوشی ہے کہ آج بلوچستان میں نمبر 28 سکواڈرن کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…