منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئندہ عام انتخابات میں کیا کرینگے؟پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائم مقام صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاصوبائی پارلیمانی پارٹی سے خطاب،حکمت عملی کا اعلان کردیا

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائم مقام صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کی بھر پور خدمت کی ہے ،عام انتخابات میں سر اٹھا کر جائیں گے اور جیتیں گے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ میں پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے ۔

قائد محمد نوازشریف نے پارٹی کو خون پسینہ دے کرعوام میں مقبول بنایا ہے اورآج چاروں صوبوں میں پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔لوگ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کو محنت کا پھل ضرور دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں مسلم لیگ(ن) کا جلسہ کے پی کے کے عوام کی رائے کی ایک جھلک تھی اور آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ(ن) کے پی کے میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ لودھراں میں خاموش اکثریت نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حق میں فیصلہ سنا یاہے۔لودھراں میں عام آدمی نے جہاز اورمحلوں کے مالک کو شکست دی۔اربوں کھربوں کا مالک ہار گیا ،عوام کے درمیان رہنے والا پیر اقبال جیت گیاہے۔ضمیر فروشی کا کالا دھندا کرنے کی مکروہ کوشش پہلے بھی ناکام رہی ،آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوگی اورپارٹی کی عزت اوروقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔مجھے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اراکان اسمبلی پر بھر پور اعتماد ہے ۔میں اور میری ٹیم نے دن رات عوام کی خدمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ترقیاتی منصوبوں نے مخالفین کا سیاسی جنازہ نکال دیاہے ۔ترقیاتی منصوبے عمران نیازی کے دھرنوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئے ۔عمران نیازی نے اتنے جھوٹ بولے ہیں ،اب انہیں چاہیے کہ وہ جھوٹوں کی پارٹی بنا لیں۔انہوں نے ہرموقع پر جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گیس کی بنیاد پر بجلی کے صرف چار منصوبوں میں 150 ارب روپے کی بچت پاکستان کی تاریخ میں مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 90ارب روپے سے پنجاب کے دیہات میں ہزاروں کلو میٹر طویل کارپٹڈ سڑکیں بنائی ہیں جس سے دیہی آبادی کو ریلیف ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کیلئے پہلی مرتبہ سستی کھادیں اوربلاسود قرضے دےئے گئے ہیں۔ہسپتالوں میں اعلی ترین مشینری اورمعیاری ادویات پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا کارنامہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے توانائی منصوبوں کیلئے بیرون ملک حکمرانوں کے گھٹنوں کو بھی چھوااورہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے دن رات محنت کر کے مکمل کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اورمعیار متاثر کرنے کی کوشش ناکام ہوگی۔ چنیوٹ میں اربوں روپے کے معدنی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کو ہم نے ناکام بنایا ہے ۔اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان ، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ ، رکن قومی اسمبلی محمد حمزہ شہباز ، صوبائی وزراء اور اراکین پنجاب اسمبلی کے علاوہ رانا مقبول احمد،ہارون اختر خان ،ڈاکٹر مصدق ملک ،رانا محمود الحسن ، خالد شاہین بٹ ،ڈاکٹر آصف کرمانی،کامران مائیکل،ڈاکٹر اسد اشرف، نزہت عامر اوردیگر بھی موجود تھے ۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…