ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

ایمر جنسی کال پر فوری کارروائی،پاک بحریہ کاجہاز پی این ایس شمشیر ایرانی کشتی کی مدد کے لئے پہنچ گیا،قابل تحسین اقدام

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاک بحریہ کے جہازپی این ایس شمشیرنے کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیر کشتی کے عملے کو طبی امداد فراہم کی ۔کھلے سمندر میں میری ٹائم آپریشنز کی انجام دہی کے دورا ن پی این ایس شمشیر نے ایرانی ماہی گیرکشتی بُرواری کی ایمر جنسی کال پر فوری امداد فراہم کی۔ ایرانی کشتی جس پر عملے کے 17افراد سوار تھے، کے ماسٹر نے کشتی پر موجود بیمار عملے کی مددکی درخواست کی جن کے دونوں پاؤں جل چکے تھے۔

پی این ایس شمشیر کی میڈیکل ٹیم نے کشتی کے عملے کو ضروری طبی امداد کے ساتھ ساتھ ادویات، مرہم پٹی اور پینے کا صاف پانی بھی فراہم کیا۔ مستقبل میں کسی بھی طبی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے پی این ایس شمشیر کی میڈیکل ٹیم نے کشتی کے ماسٹر کے سامنے طبی امداد کے طریقہ کار کی عملی مشق بھی کی ۔ایرانی ماہی گیر کشتی کے عملے نے امدادی آپریشن پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…