ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

عمران خان بے حیا شخص ہے ،،ہمیں خوفناک انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، اب بھی وقت ہے بس کر دیں ورنہ ۔۔۔! سعد رفیق نے خطرناک انتباہ کردیا

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان ہر طرح کی اخلاقیات سے عاری بے حیا شخص ہے ،جمہوریت دشمن عناصر کا سب سے بڑا مہرہ ہیں ،ہمیں خوفناک انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، اب بھی وقت ہے بس کر دیں اور ملک کو میرٹ پر چلنے دیا جائے ۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آزاد اور شفاف جمہوریت کے لئے میرے خاندان نے دو جانیں قربان کی ہیں ، ساری زندگی اصولوں کی سیاست کے فروغ کی جدوجہد کی ہے۔بہت سے چیخے شور مچا کر سچ کو جھوٹ میں نہیں بدل سکتے۔ہم نے اس ملک میں آئین اور جمہوریت کی آبیاری کے لئے طویل جدوجہد کی ہے ، عوامی بالا دستی اور جمہور کی حکمرانی کی جدوجہد کو رائگاں نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران ہر طرح کی اخلاقیات سے عاری بے حیا شخص ہے ، جمہوریت دشمن عناصر کا سب سے بڑا مہرہ عمران ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میڈیا اور اداروں میں موجود بعض منفی عناصر ہمیں چور ڈاکو اور غدار ثابت کرنے کے لئے باولے ہو رہے ہیں،جو چاہے کر لو جمہوریت آئین اور نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خوفناک انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،اب بھی وقت ہے بس کر دیں اور ملک کو میرٹ پر چلنے دیا جائے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک کے دشمن پاکستان پر اور ہم ایک دوسرے پر حملہ آور ہیں ۔کوئی فرنٹ مین ہے نہ بیک مین،جو اثاثہ بھی ہے ڈیکلیئرڈ ہے ،کبھی ناجائز کام کیا نہ کو کروا سکتا ہوں ، کسی سے محاذ آرائی کی نہ کریں گے لیکن بازو مروڑ کے بات منوانے کا طریقہ قبول نہیں۔ جھوٹے الزامات لگانے والو اللہ کے غضب سے ڈرو ، اس کی لاٹھی بے آواز ہے ،بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…