اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق توہین عدالت کی درخواست خارج کردی ہے۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف بلدیاتی انتخابات سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،
عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تھی،اب بلدیاتی انتخابات ہوچکے ہیں لہذا درخواست غیر موثر ہے۔واضح رہے کہ نواز شریف کے خلاف درخواست ان کی وزارت عظمی کے دوران دائر کی گئی تھی۔