جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

بین الاقوامی ریاضی مقابلے میں پاکستانی طالبعلم نے گولڈ میڈل جیت لیا

datetime 28  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد/بینکاک (این این آئی)پاکستان کے ہونہار سپوت سید جعفر رضا نے بین الاقوامی ریاضی مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔تفصیلات کے مطابق کم عمر طالب علم سید جعفر رضا نے بینکاک میں پاک-ترک انٹرنیشنل اسکول میں ہونے والے ساتویں بین الاقوامی ریاضی مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔اس مقابلے میں پاکستان، سری لنکا، مصر سنگا پور، نائیجیریا۔

رومانیہ اور کمبوڈیا سمیت 17 ممالک کی 180 ٹیموں کے ریاضی میں مہارت رکھنے والے 600 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔پاکستان سے پاک ٗترک انٹرنیشنل اسکول کے مین بوائز کیمپس کے طلبا نے وائس پرنسپل خالد ذیشان کی سربراہی میں مقابلوں میں حصہ لیا اور ایک سونے، تین چاندی اور تین کانسی کے تمغے حاصل کیے۔واضح رہے کہ یہ مقابلے 22 سے 24 فروری تک تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں منعقد ہوئے تھے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…