جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

پارٹی کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیوں نہیں بلایاگیا؟ چوہدری نثار سے متعلق نواز شریف کے مبینہ ریمارکس کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 27  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنما مریم نواز نے میڈیا کی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے متعلق کوئی بیان جاری کیا ہے،اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ میڈیا پر نواز شریف سے منسوب چوہدری نثار کے حوالے سے خبریں سرا سربے بنیاد ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے نجی ٹی چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے چوہدری نثار سے راہیں جدا کر لی ہیں

اور چوہدری نثار کو پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں جان بوجھ کر مدوعو نہیں کیا گیا،اور خبر میں یہ بیان بھی نواز شریف سے منسوب کیا تھا کہ نواز شریف کے بیانیہ کو عوام نے تسلیم کر لیا ہے مگر چوہدری نثار نے سرے عام اسکی مخالفت کی۔ دوسری جانب چوہدری نثار کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ میاں نواز شریف کے ان سے متعلق مبینہ بیان اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی بیان دیں گے۔ دریں اثناء ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیاگیاتھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے تین دہائیوں تک ساتھ رہنے والے دیرینہ ساتھی اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے راہیں جدا کرلیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں چوہدری نثار کو مدعو نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ٹی وی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق چوہدری نثار کو اجلاس میں لانے کے لئے سابق وزیراعظم کو رات گئے تک قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے تاہم وہ اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کے بیانیے کو عوام نے تسلیم کیا لیکن ایسا نہیں ہوسکتا کہ ان کی جماعت میں سے اس کی مخالفت ہو جب کہ چوہدری نثار نے سرعام ان کے بیانیے کی مخالفت کی تھی۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ واضح رہے کہ

چوہدری نثار نے 10 فروری کو پریس کانفرنس کے دوران نواز شریف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب آپ ججز کی ذات پر تنقید کرتے ہیں تو مسئلہ گھمبیر ہوتا ہے۔چوہدری نثار نے پارٹی کو چلانے کے حوالے سے خدشات اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘پارٹی کو کتنا نقصان ہوگا چند ماہ میں سامنے آ جائے گا جس پر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں معاملے پر میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار سے متعلق نواز شریف سے منسوب بیان من گھڑت ہے۔ادھر چوہدری نثار کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ نواز شریف کے مبینہ بیان پر ایک، دو روز میں بیان دیں گے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…