لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ہاؤسنگ سیکٹر میں عوام سے دھوکہ دہی اور کروڑوں روپے کی لوٹ مار پر نیب نے شجاع ٹاؤن کے مالک سردار زاہد شجاع کو دھوکہ دہی کے الزام میں ساہیوال سے گرفتارکرلیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نیب لاہورچیئرمین نیب کی ہدایات پر 22 فروی کو کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاجس میں نیب لاہورملزم کیخلاف سینکڑوں متاثرین کھلی کچہری میں داد رسی کیلئے پہنچے تھے ۔ملزم کیجانب سے متاثرین کو وعدوں کے عوض کروڑوں روپے سے
محروم کیا گیا۔ ملزم زاہد شجاع نے ٹی ایم اے ساہیوال سے منظوری کی بغیر ہی پلاٹوں کی بکنگ شروع کی اور ٹی ایم اے کی جانب سے سوسائٹی کو بکنگ بند کرنے کے احکامات جاری ہوئے۔متاثرین کا ڈوبی رقوم کی وصولی کیلئے نیب سے رابطہ کیا گیاجس پر ڈی جی نیب لاہورکی کیجانب سے کھلی کچہری میں ہی ملزمان کے خلاف تادیبی کارروائی کی یقین دہانی کروائی ۔نیب حکام ملزم زاہد کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے آ ج بروز ( بدھ ) کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرینگے۔