اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں قوتوں کے کھلواڑ پر افسردہ تھے،،چوہدری نثار میٹنگز میں نہیں آتے اس لئے انکو مرکزی مجلس عاملہ اجلاس میں آنے کی دعوت نہیں دی گئی۔منگل کے روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں افسردہ ضرور تھے لیکن اسکی وجہ انکے خلاف جو قوتوں نے کھلواڑ کیا
ہے وہ ہے کیونکہ پہلے پانامہ کو اقامہ پر منتقل کرکے وزارت عظمی سے ہٹایا گیا اور اب پارٹی صدارت سے بھی دور کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کو اجلاس میں اس لئے مدعو نہیں کیا گیا تھا کہ وہ میٹنگز میں نہیں آتے ہیں۔راناثناء اللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان دوسرے کی ڈوروں اور ایمپائر کی انگلی پر ناچتے ہیں لیکن نوازشریف کے نہ ہونے کے بعد شہبازشریف اس کمی کو پورا کریں گے اور ترقی کاسفر جاری رہے گا