دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدرپرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان گورننس کے بار ے میں سیکھیں، وہ ایماندار شخص اور پاکستان کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں،پاکستان میں مسائل کا حل نکالنا اور حکمرانی کرنا آسان نہیں ،نوازشریف پر لگنے والے تمام الزاما ت درست ہیں ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں مسائل کا حل نکالنا اور حکمرانی کرنا آسان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کا معاملہ حساس نوعیت کا ہے ۔ پرویز رشید اور مریم نوازاس میں ملوث ہیں ا ن کو اس معاملے پر گرفتار کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ہمیشہ شریف برادران کے کنٹرول میں رہا ہے ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ نوازشریف پر جتنے الزامات لگے ہیں وہ سب درست ہیں اور وہ سیاست سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو عدالت سے سزا ملنی چاہئے ،انہوں نے عوام کا پیسہ چوری کیا۔انہوں نے کہا کہ بینظیربھٹوآصف زرداری کی کرپشن میں ملوث تھیں اور بینظیرجانتی تھیں کہ آصف زرداری کرپشن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایماندار شخص ہیں وہ پاکستان کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ گورننس کے بارے میں سیکھیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدرپرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان گورننس کے بار ے میں سیکھیں، وہ ایماندار شخص اور پاکستان کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں،پاکستان میں مسائل کا حل نکالنا اور حکمرانی کرنا آسان نہیں ،نوازشریف پر لگنے والے تمام الزاما ت درست ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں مسائل کا حل نکالنا اور حکمرانی کرنا آسان نہیں ہے۔