کراچی(این این آئی) سندھ میں عوامی مقامات اور سڑکوں پر کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سندھ میں مقررہ کچرا کنڈیوں کے علاوہ دیگرمقامات پر کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات، بازاروں اور سڑکوں پر کچرا پھینکنے پر پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کچرے کو آگ
لگانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔سیکرٹری داخلہ سندھ کے مطابق احکامات واٹر کمیشن کے احکامات کی روشنی میں کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کوڑا کنڈیوں کے علاوہ کوڑا کرکٹ پھینکنے پر پابندی ہے ۔ کوڑے کو آگ لگانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔سوال یہ ہے کہ محکمہ بلدیات سندھ کراچی اور حیدرآباد سے کوڑا تو نہیں اٹھا سکا، گندگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرسکے گا؟