بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق؟پی ایس ایل کی شاندارکامیابی بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھائی۔۔متعصب بھارتی میڈیا اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا۔۔پاکستان سپر لیگ کو متاثر کرنے کیلئے کیا حرکتیں شروع کر دیں؟

datetime 27  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے ہی ملک کے میڈیا کے پروپیگنڈے کی ہوا نکال دی۔ وہ بھی دیگر بھارتی شہریوں کی طرح پی ایس ایل کی دیوانی نکلیں۔ ثانیہ اپنے شوہر شعیب ملک کی ہمت بڑھانے اور پی ایس ایل کے شاندار میچز دیکھنے کیلئے دبئی پہنچ گئی ہیں۔ جہاں وہ شعیب ملک کی ٹیم ’’ملتان سلطان‘‘کو بھرپور انداز میں سپورٹ کر رہی ہیں جبکہ متعصب بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا سائٹس پر یہ پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان

اختلافات اور جھگڑے اس قدر بڑھ گئےہیں کہ ان کے درمیان طلاق ہو سکتی ہے۔ روزنامہ امت نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جو فروری مین اپنے شوہر شعیب ملک کی سالگرہ دبئی میں منا چکی تھیں وہ ایک بار پھر دبئی پہنچی ہیں تاکہ پی ایس ایل تھری میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ’’ملتان سلطان‘‘کی سربراہی کرنے والے اپنے شوہر اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں کی ہمت بڑھا سکیں۔ واضح رہے کہ ملتان سلطان نے اپنے دونوں میچوں میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے یہ میچز جیت لئے تھے۔ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بارے میں مزید علم ہوا ہے کہ وہ ملتان سلطان کے تمام میچز دیکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ وہ اپنی سہیلیوں اور پاکستانی اداکاروں کے ساتھ دبئی میں موجود رہیں گی اور پارٹیوں سمیت کرکٹ گرائونڈ میں اپنی موجودگی کا خوشگوار احساس دلاتی رہیں گی۔ ثانیہ مرزا کا ماننا ہے کہ پی ایس ایل کے سخت ضابطہ اخلاق اور ڈسپلن پر پابندیوں کے سبب وہ ہوٹل میں شعیب ملک سے ملاقات تو کریں گی لیکن ان کے ساتھ دبئی میں گھومنے پھرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ پی ایس ایل تھری میں پہلی بار انٹری دینے والی ان کے شوہر شعیب ملک کی ٹیم فتح یاب ہو جائے۔ بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا دبئی پہنچنے پر کافی خوش دکھائی دے رہی تھیں۔ کیونکہ ان کے شوہر شعیب ملک نے

دبئی آمد پر ان کو خوش آمدید کہا تھا اور اپنی ٹیم کی ہمت افزائی کیلئے ان سے ذاتی ریکوئسٹ بھی کی تھی جس کے بعد ثانیہ مرزا نے اسٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھا اور تالیاں پیٹ پیٹ کر شعیب ملک اور ملتان سلطان کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی تھی۔ انہوں نے میدان میں اینکرز کے ساتھ خصوصی انٹرویو بھی کیا اور اس دوران بتایا تھا کہ ان کے شوہر کی شاندار فٹنس کا رزا کیا ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ شعیب ملک ہمیشہ سمارٹ اور خوبصورت کیوں دکھائی دیتے ہیں، اس کا راز کیا ہے؟ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ’’شعیب ملک نے ہمیشہ میری ڈانٹ کی نقل کی ہے اور وہ میرے ہی ڈائٹ پلان اور ایکسرسائز پر عمل پیرا رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ہمیشہ فٹ رہتے ہیں۔ اس پر وہاں موجود سب لوگوں نے قہقہہ لگایا۔ ثانیہ مرزا نے بتایا کہ

’’ڈائٹ پلان ہو یا ایکسرسائز کا معاملہ اس پر شعیب ملک سنجیدگی اور باقاعدگی سے عمل کرتے ہیں۔ لیکن میں کافی سست ہوں اور میرا ڈسپلن اچھا نہیں ہے‘‘۔ثانیہ نے دلچسپ مسکراہٹ کے ساتھ یہ شوشا بھی چھوڑا کہ ’’بھئی چونکہ شعیب ملک مجھ سے زیادہ عمر رکھتے ہیں اس لئے ان کو مناسب ڈائٹ اور ایکسرسائز کی ضرورت ہے‘‘۔واضح رہے کہ یکم فروری کو ثانیہ مرزا نے اپنے

ٹویٹر اکائونٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ شعیب ملک کے ساتھ دکھائی دے رہی تھیں اور انہوں نے شعیب کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی تھی۔ دوسری جانب متعصب بھارتی میڈیا نے ثانیہ مرزا کی پی ایس ایل میں شرکت کے حوالے سے کوئی خاص خبر شائع نہیں کی ہیں۔ البتہ ان کی ازدواجی زندگی کے بارے میں الٹی سیدھی خبریں شائع کرنا بھارتی میڈیا کا مشغلہ رہا ہے۔

ایسی بکوا س اور بے بنیاد خبریں مین اسٹریم میڈیا سمیت سماجی رابطوں کی سائسٹس پر بھی پھیلائی جا رہی تھیں کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے پاکستانی شوہر کے درمیان تعلقات اچھی نہج پر نہیں ہیں اور دونوں میں لڑائی جھگڑا اس قدر بڑھ چکا ہے کہ بات طلاق کی حد تک جا پہنچی ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائی جانیوالی خبریں اس قدر بڑھ چکی تھین کہ

کرن جوہر کے ٹی وی پروگرام ’’کافی ود کرن‘‘میں بھی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے اس بارے میں استفسار کیا گیا تھا کہ آیا یہ خبریں درست ہیں کہ آپ دونوں کے درمیان اختلافات اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ آپ طلاق لینا چاہتی ہیں؟اس سوال کا جواب ثانیہ مرزا نے رسان سے دیتے ہوئے اس امر کی تردید کی کہ ان کی اپنے شوہر کے ساتھ کوئی لڑائی یا ناچاقی ہے بلکہ وہ دونوں میاں بیوی

ایک دوسرے کے ساتھ عزت و احترام اور محبت کے ساتھ رہ رہے ہیں اور ان کی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز اسی میں مضمر ہے کہ وہ کافی دنوں کے بعد ملاقات کرتے ہیں اور اس لئے ان کے درمیان گرمجوشی بھی قائم ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010میں ہوئی تھی جس پر بھارتی میڈیا اور ہندوتنظیموں نے بہت ناک بھوں چڑھائی تھیں۔

لیکن ثانیہ نے تمام تر مخالفتوں کے باوجود شعیب کو اپنا جیون ساتھی بنا لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…