بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

فیصل سبحان نے شہباز شریف کے جعلی خطوط استعمال کرکے کمپنی بنائی، پنجاب حکومت

datetime 27  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی) پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے کہا ہے کہ فیصل سبحان کا کردار مشکوک ہے اور اس نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور سینیٹر مشاہد حسین سید کے جعلی خطوط استعمال کرکے جعلی کمپنی بنائی۔ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ فیصل سبحان نے اعجاز نامی شخص سے مل کر ایک جعلی کمپنی بنائی، جس کے لیے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور سینیٹر مشاہد حسین سید کے

جعلی خطوط استعمال کیے گئے۔ملک احمد خان کے مطابق جب چین نے یہ معاملہ ہمیں بھیجا تو تحقیقات کرنے پر ہمیں پتہ چلا ان کی کوئی کمپنی نہیں۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق، ‘ہم نے چینی سیکیورٹیز اینڈ ریگولیٹری کمیشن (سی ایس آر سی)کو ملتان میٹرو کے کنٹریکٹرز کی تمام تفصیل بھیجی تو چین نے ان کی جعلی کمپنی بلیک لسٹ کردی۔ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اس سے پہلے بھی الزامات لگاچکے ہیں۔ ملک احمد خان نے کہا کہ یہ غلط تاثر ہے کہ پنجاب حکومت نے سرکاری افسران کی حوصلہ افزائی کی۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران نے احد چیمہ کی گرفتاری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے افسران کو کہا گیا کہ آپ سرکاری ملازم ہیں کسی افسر کی گرفتاری پر کام روکنا غلط ہے۔ملک احمد خان نے مزید کہا کہ احد چیمہ نے اچھے پروجیکٹ مکمل کیے اور وہ اچھی شہرت کے حامل افسر ہیں۔واضح رہے کہ 25 فروری کو عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ شہباز شریف کی پاناما لیکس اب منظر عام پر آئی ہے اور کیپٹل کنسٹرکشن نامی کمپنی کے سربراہ فیصل سبحان نے ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی حکام کے سامنے

اعتراف کیا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بیرون ملک اکانٹس میں بھاری کمیشن منتقل گیا۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اس اعتراف کے بعد فیصل سبحان کو غائب کردیا گیا، ساتھ ہی انہوں نے اس گمشدگی کی عدالتی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا تھا۔بعدازاں 26 فروری کو اپنے ایک اور بیان میں عمران خان نے کہا تھا کہ شہباز شریف نے 9 سالوں میں 9 ہزار ارب روپے خرچ کیے اور فیصل سبحان نے ملتان میٹرو میں کرپشن سے متعلق

وزیراعلی پنجاب کے خلاف گواہی دی تو اسے غائب کردیا گیا۔جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت نے کہا تھا کہ ملتان میٹرو بس منصوبے پر چینی کمپنی پہلے ہی معافی مانگ چکی ہے، عمران خان حقائق کو نہیں جھٹلا سکتے۔واضح رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف پر ملتان میٹرو پروجیکٹ میں مبینہ منی لانڈرنگ کے الزامات کی وجہ بننے والی چینی کمپنی جیانگسو یا بائٹ لمیٹڈ کے فراڈ کا ڈراپ سین ہو گیا تھا اور کمپنی کو چین میں ہمیشہ کے لیے بلیک لسٹ کرتے ہوئے اس کے مالک کو سخت سزائیں سنائی گئی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…