پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کو قریبی ساتھیوں پر شک ہو گیا،ایک یا دو نہیں 21رہنمائوں سے جاتی امرا میں حلفِ وفاداری طلب کر لیا گیا

datetime 27  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈیفیکٹو سربراہ میاں نواز شریف نے سینٹ کے الیکشن میں’’ہارس ٹریڈنگ‘‘کے خدشہ کے تحت اپنے امیدواروں سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف جو ن لیگ کی صدارت سے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد نا اہل ہو گئے ہیں

نے ہارس ٹریڈنگ کے خدشہ کے تحت اپنے امیدواروں سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ن لیگ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں اب سینٹ کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہی ہے۔ مسلم لیگی ذرائع کے مطابقپارتی قیادت اپنے امیدواروں سے ٹھوس یقین دہانی کرانا چاہتی ہے کہ وہ منتخب ہونے کے بعد اپنی وفاداریاں تبدیل نہیں کرینگے اور کامیابی کے بعد وہ مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگی قیادت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بعض امیدواراپوزیشن جماعتوں سے سودے بازی کر رہے ہیں اور کسی وقت بھی اپنی وفاداریاں فروخت کر سکتے ہیں۔ خدشہ ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کا فلڈ گیٹ کھل جائے گا اور مسلم لیگ ن توقع کے مطابق سینٹ میں اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی۔ اس وقت 105امیدوار سینٹ کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جن میں سے 21کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے مگر الیکشن کمیشن کے آرڈر کے تحت وہ اب آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے میاں نواز شریف نے اپنے تمام ٹکٹ ہولڈر امیدوارون سے یہ حلف لینے کی ہدایت کی ہے کہ وہ منتخب ہونےکے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرینگے اور وہ کسی دوسری پارٹی میں شامل نہیں ہونگے۔ پارٹی قیادت نے پی ایم ایل چیئرمین راجہ ظفر الحق کو یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ سینٹ کے امیدواروں کو جاتی امرا میں اکٹھا کریں

اور ان سے بلا مشروط پارٹی سے وفاداری کا حلف لیں۔ امیدواروں سے حلف لینے کی تجویز پارٹی قیادت نے باہمی مشاورت سے منظور کی تاکہ مستقبل میں کسی مشکل سے بچا جا

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…