منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آپ نے ڈبل نالی والی بندوق بھی دیکھی ہو گی اور ڈبل سم والا موبائل بھی، اب ڈبل نااہلی والا نواز شریف بھی دیکھ لیں، معروف صحافی کی جگتیں، گدھے، گھوڑے اور شیر والے لطیفے پر قہقہے لگ گئے

datetime 26  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کے اندر تمام لوگوں نے ڈبل نالی والی بندوق تو دیکھی ہو گی اور اس کے علاوہ آپ نے ڈبل سم والا موبائل بھی دیکھا ہوا ہے لیکن پاکستان کی عدلیہ نے ایک نئی چیز پیش کی ہے ڈبل نااہلی والا نواز شریف۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ڈبل نااہلی والا نواز شریف مزید خطرناک ہو چکا ہے،

انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ تین دنوں سے بات کر رہا ہوں یہ جو اجڑی ہوئی سلطنت کے بگڑے بادشاہ اور باغی شہزادی پچھلے سات ماہ سے اقتدار کی چھتری تلے پاکستان کی عوام کے ساتھ ، ریاست کے ساتھ، اداروں کے ساتھ اور عدالت کے ساتھ لُک چھپ جانا مکئی کا دانا کا کھیل کھیل رہے تھے لیکن عدالت عظمیٰ قانون کا ڈنڈا لے کر ان کے ساتھ کوکلا چھپاتی جمعرات آئی اے جیہڑا اَگے پچھے ویکھے اوہدی شامت آئی اے والا کھیل کھیل رہی ہے، اب نااہلوں کی بارات بالکل تیار ہے اور یہ اپنا کرپشن کا باجا، منی لانڈرنگ کا ڈھول، اقربا پروری کے ہارمونیم اور کک بیکس کی بانسری بجاتے ہوئے ڈھماڈھم کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کی طرف اپنی منزل مقصود کی جانب جا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ ان کا پورا سیاسی منظر نامہ تیار ہو گیا ہے، پروگرام کی میزبان نے سوال کیا کہ یہ عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں اس پر عوام کو کیسے سمجھایا جائے، جس پر تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عوام کو سب سمجھ ہے ان لوگوں کو سمجھ نہیں ہے، میں اکثر ایک چیز سناتا ہوں کہ ایک گھوڑے اور گدھے کے درمیان جھگڑا ہو گیا، گھوڑا کہتا تھا کہ آسمان نیلا ہے اور گدھا کہتا تھا کہ آسمان کالا ہے، دونوں نے لڑتے لڑتے کہا کہ شیر کے پاس جا کر فیصلہ کراتے ہیں، دونوں شیر کے پاس گئے اور شیر نے دونوں کی بات سنی تو گھوڑے کو سزا دے دی، جس پر گھوڑے نے روتے ہوئے کہا کہ بادشاہ سلامت آپ نے مجھے آسمان کو نیلا کہنے پر سزا دے دی کیا میں غلط کہہ رہا ہوں کہ آسمان نیلا ہے،

جس پر شیر نے کہا کہ میں نے اس لیے سزا نہیں دی کہ آسمان کا رنگ نیلا ہے بلکہ سزا اس لیے دی ہے کہ تم صبح سے ایک گدھے کو سمجھا رہے ہو کہ آسمان کا رنگ نیلا ہے یہ گدھا سمجھے گا؟ تو جناب نواز شریف اور آل شریف کو کون سمجھائے کہ آپ نے کرپشن کی ہے، بددیانتی کی ہے، تین سو ارب روپے ایف زیڈ ای کیپیٹل کے ذریعے لوٹے ہیں، کھربوں روپے پاکستان کے بینکوں سے لوٹے ہیں، جھوٹ بولا ہے، عدالت سے جھوٹ بولا ہے، پارلیمنٹ سے جھوٹ بولا ہے، عوام سے جھوٹ بولا ہے اس وجہ سے آپ کو نکالا ہے یہ نہیں سمجھ رہے اب یہ گدھے کی طرح نہ سمجھیں تو کیا عدالت کا قصور، کیا عوام کا قصور، کیا آپ کا اور میرا قصور ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…