اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حکومت نے تین سال پرانی کاروں کی درآمد کی اجازت دے دی ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پابندی عائد کر رکھی تھی لیکن پاکستانی حکومت کی جانب سے پابندی ختم کرنے کے بعد اب بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی پسند کی گاڑی پاکستان لا سکتے ہیں جو صرف تین سال پرانی ہو گی۔ حکومت کی جانب سے دی جانے والی یہ اجازت بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے زیادہ سود ثابت ہو گی جو اپنی گاڑیوں کو ذاتی
استعمال کے لیے پاکستان بھیجنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے خلیج ٹائمز کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے اس اقدام کی وجہ سے بندرگاہوں پر پھنسی 8 ہزار نئی اور پرانی گاڑیاں بھی ریلیز ہو جائیں گی۔ جنوری 2018 سے قبل یہ گاڑیاں درآمد کی گئیں لیکن پابندی کی وجہ سے بندرگاہوں پر ہی پھنسی رہیں، ایک طرف تو یہ حکومتی اقدام بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کے لیے انتہائی خوشی کا باعث ہے تو دوسری جانب یہ کار ڈیلروں کے لیے بھی خوشخبری ہے۔