منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہماری تو صرف اتنی سی زمین ہے باقی زمین تو کن لوگوں کی ہے؟ نیب کی طرف سے گرفتار احد چیمہ کی اہلیہ صائمہ احد نے ایسے نام بتا دیے کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہو گا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 26  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صائمہ احد کا کہنا ہے کہ نیب میرے شوہر کا میڈیا ٹرائل کر رہا ہے، میرے شوہر احد چیمہ کی سلاخوں کے پیچھے تصویر بار بار میڈیا پر دکھائی جا رہی ہے۔ احد چیمہ کی اہلیہ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 32 کنال زمین کا الزام جھوٹ کا پلندہ ہے،

انہوں نے کہا کہ صرف ایک ایکڑ زمین ان کی ذاتی ہے اور باقی زمین خاندان کے لوگوں کی ہے جو انہوں نے اثاثوں میں ظاہر کی ہے۔ صائمہ احد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر کو بکتربند گاڑی میں عدالت پش کیا جاتا ہے کیا وہ دہشت گرد ہیں۔ احد چیمہ کی اہلیہ نے کہا کہ ہمیں تحقیقات پر کوئی اعتراض نہیں ہے، کیا احد چیمہ بھاگ جائیں گے۔ ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیتے، اس موقع پر انہوں نے کہا میرے شوہر کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ ایک ذمہ دار سرکاری افسر ہیں انہیں جو ٹاسک دیا گیا وہ انہوں نے پورا کیا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے عدالتی احکامات کے باوجود پانچ دن سے احد چیمہ سے ملنے نہیں دیا جا رہا، کیا یہ عدالت کی توہین نہیں ہے، انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر پر ذہنی و جسمانی تشدد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر احد چیمہ کی اہلیہ نے کہا کہ میرے شوہر اپنی بے گناہی ثابت کریں گے اور مجھے اپنے ملک کی عدلیہ سے امید ہے کہ وہ ہمیں انصاف فراہم کرے گی۔ صائمہ احد کا کہنا ہے کہ نیب میرے شوہر کا میڈیا ٹرائل کر رہا ہے، میرے شوہر احد چیمہ کی سلاخوں کے پیچھے تصویر بار بار میڈیا پر دکھائی جا رہی ہے۔ احد چیمہ کی اہلیہ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 32 کنال زمین کا الزام جھوٹ کا پلندہ ہے، انہوں نے کہا کہ صرف ایک ایکڑ زمین ان کی ذاتی ہے اور باقی زمین خاندان کے لوگوں کی ہے جو انہوں نے اثاثوں میں ظاہر کی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…