لاہور (ا ین این آئی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ نے فیصل سبحان سے متعلق لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان من گھڑت کہانی لے آئے جس کا سر ہے نہ پیر، جنہوں نے کرپشن کی، وہ سزا کاٹ رہے ہیں،ان میں کوئی فیصل سبحان نہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصل سبحان کون ہے ، اس کردار کو انہوں نے کہاں سے ڈھونڈا ہے ، جن لوگوں نے منی لانڈرنگ کی ہے جن کا پاکستان اور چائنہ سے تھا
وہ لوگ پکڑے گئے ان کا فراڈ پکڑا گیا ،اس کمپنی کو باقاعدہ چائنہ نے جرمانہ کیا ، یہاں پر وہ لوگ اس وقت جیل میں ہیں اور ان کا کیس عدالت میں ہے ان میں کوئی فیصل سبحان کے نام کا بندہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو ایک ویسے ہی فرضی کہانی بنا کر لائے ہیں جس کا کوئی سر ہے نہ پیر ، کوئی آگا ہے نہ پیچھا ۔ خیال رہے کہ عمران خان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ہم نے نہیں چین کی ایس ای سی پی نے پکڑا، فیصل سبحان نے ملتان میٹرو میں کرپشن سے متعلق وزیراعلی پنجاب کے خلاف گواہی دی تو اسے غائب کردیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ چین کی ایس ای سی پی کے وفد نے فیصل سبحان کا انٹرویو کیا جنہوں نے بتایا کہ ملتان میٹرو کا پیسا شریف خاندان کے پاس جاتا ہے۔