اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مدارس کو فنڈنگ کے حوالے سے خیبرپختونخواہ حکومت پر تنقید ، عمران خان میدان میں آگئے،ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق مدارس کو فنڈنگ کے حوالے سے خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے دالعلوم حقانیہ کو دی جانیوالی امداد کے بعد خیبرپختونخواہ حکومت پر تنقید شروع ہو گئی ہے جس کا جواب دینے کیلئے عمران خان میدان میں آگئے ہیں۔ عمران خان نے مدارس کو فنڈنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ مدارس کے
بچے کیا ہمارے بچے نہیں؟ملک کی اشرافیہ مدارس کے بچوں کو حقارت سے دیکھتی ہے، مدرسہ حقانیہ سے کنٹریکٹ کرنے کا مقصد ان غریب گھرانوں کے 25لاکھ بچوں کی فلاح ہے، ان کا ایک نظام ہے، یہ بچے اچھوت نہیں ہیں، کیا مدرسوں سے ڈاکٹرز، انجینئرز اور جج وغیرہ نہیں نکل سکتے؟کیا سائنس، ریاضی، انگریزی جیسے مضامین پڑھنے کا حق مدرسہ کے بچوں کو نہیں؟پہلی مرتبہ کوئی حکومت انہیں اپنا بچہ سمجھ رہی ہے جس پر تنقید کرنا قابل افسوس اقدام ہے۔