پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جہانگیر ترین تحریک انصاف کو لے ڈوبے، عمران خان کو نوجوانوں سے دور کر دیا،پارٹی میں نفرت پھیلنے لگی،معاملات بگڑ گئے نعیم بخاری کے انٹرویو کے دوران سنسنی خیز انکشافات

datetime 26  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف اور عمران خان سے نوجوان نسل دور ہو گئی، جہانگیر خان ترین اور حامد خان ایک دوسرے سے شدید نفرت کرتے ہیں ، حامد خان کے خیال میں جہانگیر خان ترین نے عمران خان کو گھیر رکھا ہے اور انہیں ورکرز سے دور کر دیا ہے، حلقہ این اے 154لودھراں میں ساڑھے تین لاکھ ووٹرز ہے جس میں سے پچھلے الیکشن میں پی ٹی آئی نے 90ہزار ووٹ لیا ،

کیا تحریک انصاف کیلئے صرف ایک شخص رہ گیا ہے وہاں سے ٹکٹ حاصل کرنےو الا؟ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’محاذ ‘میںاینکر وجاہت حسین کو انٹرویو میں نعیم بخاری نے کیا۔ نعیم بخاری نے وجاہت حسین کے مختلف سوالات کا جواب دیا۔ وجاہت حسین نے نعیم بخاری سے سوال کیا کہ سننے میں آیا ہے کہ آپ کا اور جہانگیر خان ترین کے درمیان تیز نظروں کا تبادلہ ہوا ہے، جہانگیر خان ترین نے آپ کو ’گھوری‘ ماری ہے جس پر نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں لودھراں میں گنے کی رکی ہوئی فصل کے حوالے سے کیس کی سماعت جاری تھی اور اعتزاز احسن دلائل دے رہے تھے کہ اسی دوران جہانگیر خان ترین وہاں آئے اور انہوں نے میری جانب دیکھا ۔ میرا موقف یہ ہے کہ ، حلقہ این اے 154لودھراں میں ساڑھے تین لاکھ ووٹرز ہے جس میں سے پچھلے الیکشن میں پی ٹی آئی نے 90ہزار ووٹ لیا ،کیا تحریک انصاف کیلئے صرف ایک شخص رہ گیا ہے وہاں سے ٹکٹ حاصل کرنےو الا؟نعیم بخاری کا اشارہ جہانگیر خان ترین کی جانب تھا۔ وجاہت حسین نے نعیم بخاری سے سوال کیا کہ عمران خان اور جہانگیر خان ترین کے درمیان کیا ایسا رشتہ ہے کہ جو عمران خان ان کی بات ہی مانتے ہیں جس پر جواب دیتے ہوئے نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ مجھے اس حوالے سے کوئی اندازہ نہیں کہ ان دونوں کے درمیان کیا رشتہ ہے۔ اس موقع پر نعیم بخاری نے

تحریک انصاف لاہور کے رہنما اور سپریم کورٹ کے نامور وکیل حامد خان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حامد خان جہانگیر خان ترین سے بہت نفرت کرتے ہیں اور جہانگیر خان ترین بھی ان سے اتنی ہی نفرت کرتے ہیں۔ حامد خان کا خیال ہے کہ جہانگیر خان ترین نے پارٹی کو بہت نقصان پہنچایا ہے، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کارنر کر لیا ہے۔ عمران خان کی ہر بات پر یس سر کہہ کہہ کر جہانگیر خان ترین

عمران خان کے بہت قریب آگئے ہیں جس کی وجہ سے عمران خان ورکرز سے دور ہو چکے ہیں مگر میں اس بات سے متفق نہیں۔ میں نے یہ بات کہی ہے کہ تحریک انصاف کو آئندہ نسل کو منتقل کر دیا جائے اور آئندہ نسل جہانگیر خان ترین نہیں ہے۔ نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان نئی نسل سے دور ہوتے جا رہے ہیں مگر میں اس کی وجوہات سے واقف نہیں کیونکہ میں

عمران خان کے زیادہ قریب نہیں میرا ان سے احترام کا رشتہ ہے ۔میں چاہتا ہوں کہ عمران خان ٹرک پر نہ بیٹھیں۔ اس موقع پر نعیم بخاری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ لاہور موٹر وے اور جہاز پر کیوں آتے ہیں، آپ ایک طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں ، جی ٹی روڈ یا عام سڑک پر جب آپ سفر کریں گے تو لوگوںکے آپ زیادہ قریب آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…