منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

انصاف اور احتساب کے اداروں کے غیر قانونی استعمال سے بے چینی اور انتشار پھیل رہا ہے،سعد رفیق

datetime 26  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ انصاف اور احتساب کے اداروں کے غیر قانونی استعمال سے بے چینی اور انتشار پھیل رہا ہے، مسلسل 70 برس جمہوریت پسندوں کو غدار اور چور قرار دے کر ملکی سالمیت کے لئے خطرہ قرار دیا گیا، خدارا پاکستان کو چلنے دیا جائے- پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں میں

موجود منفی عناصر جمہوری نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جب کہ مسلم لیگ(ن)اور اس کی حکومتوں کی کردار کشی کی مذموم مہم خشوع وخضوع کے ساتھ جاری ہے-خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلسل 70 برس جمہوریت پسندوں کو غدار اور چور قرار دے کر ملکی سالمیت کے لئے خطرہ قرار دیا گیا لیکن ہر بار عوام نے انہیں ہی ووٹ دیا اور اگر الیکشن ہوا تو اس بار بھی یہی ہوگا- انہوں نے کہا کہ انصاف اور احتساب کے اداروں کے غیر قانونی استعمال سے بے چینی اور انتشار پھیل رہا ہے، خدارا پاکستان کو چلنے دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…