پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

بلین ٹری منصوبے میں کرپشن کا الزام۔۔خیبرپختونخواہ حکومت نے اعتراضات اٹھانے والوں کے منہ بند کر دئیے، ایساکام کر ڈالا کہ اب کوئی بھی الزام لگانے سے پہلے سو بار سوچے گا

datetime 26  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخواہ حکومت کے بلین ٹری سونامی میں خوردبرد اور کرپشن کی خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں ۔ بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کے حوالے سے انگریزی اخبار دی نیوز کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر پشاور ارشد عزیز ملک نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں معروف اینکر سلیم صافی کے ساتھ گفتگو کرتےہوئے انکشاف کیا تھا کہ خیبرپختونخواہ حکومت

کے بلین ٹری منصوبے کیلئے خریدے گئے پودوں کی قیمت میں فرق ہے۔ عام مارکیٹ میں پودے سستے ہیں جبکہ خیبرپختونخواہ حکومت نے یہ پودے مہنگے داموں میں خریدے ہیں جبکہ پودوں کی خریداری کا ٹاسک بھی من پسند افراد کو دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخواہ حکومت نے صحافی ارشد عزیز ملک کے اعتراضات اور انکشافات کے بعد ایک حیرت انگیز قدم اٹھاتے ہوئے صحافی ارشد عزیز ملک کو ہی ایک کروڑ پودوں کی سپلائی کا آرڈر ان کی بتائی گئی پودوں کی قیمت کے مطابق انہیں دیدیا ہے۔ واضح رہے کہ ارشد عزیز ملک نے 7 فروری کو جنگ/دی نیوز کی رپورٹوں اور 18 فروری کے جرگہ پروگرام میں 2 اور 5 روپے فی پودا دستیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے یہ پودے 9روپےفی پودا کے حساب سے خریدے ہیں۔ خیبرپختونخواہ حکومت نے اپنے لیٹر پیڈ پر صحافی ارشد عزیز ملک کو ایک لیٹر جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ محکمہ جنگلات اور صوبائی حکومت نے جیو/جنگ گروپ کے فراہم کردہ نرخوں پر ایک کروڑ پودے کی خریداری کی پیشکش کی ہے۔ارشد ملک ایک کروڑ پودا فراہم کریں، ساری قیمت یکمشت ادا کریں گےارشد ملک 30 یوم میں ایک کروڑ پودوں کا آرڈر پورا کرےارشد ملک کی جانب سے فراہم کردہ پودے ڈی آئی خان سے چترال تک لگائے جائیں گے۔خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے صحافی ارشد عزیز ملک کو بھیجا گئے آرڈر کا عکس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جبکہ اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین بھی تبصرے اور تجزئیے پیش کر رہے ہیں ۔ کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ صحافیوں کا کام خبر دینا اور حکومتی غلطیوں کی نشاندہی کرنا ہوتا تھا، صحافی کا کام حکومتی امور سر انجام دینا نہیں ہوتا ،خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے اس طرح صحافی ارشد عزیز ملک کو آرڈر جاری کرنا کسی طور بھی صحیح طریقہ نہیں، اگر خیبرپختونخواہ حکومت صحافی ارشد عزیز ملک کی رپورٹ سے متفق نہیں تو اپنا موقف صحیح طریقے سے پیش کرے نہ کہ آرڈر جاری کر کے غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جائے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…