جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’اللہ کی لاٹھی واقعی بے آواز ہوتی ہے‘‘ اچانک لندن سے الطاف حسین کے حوالے سے عبرتناک خبر آگئی

datetime 26  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران فاروق قتل کیس، بانی متحدہ کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عالمی اخبارات میں اشتہار کی اشاعت۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات میں پیشرفت کرتے ہوئے بانی متحدہ کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عالمی اخبارات میں اشتہار شائع کروا دئیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی متحدہ کواشتہاری قراردینے

کےلیے ایف آئی نے 4عالمی اخبارات میں اشتہارشائع کرو ادئیے، اشتہار نیو یارک ٹائمز اور دی گارڈین میں شائع کرائے گئے ہیں جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی متحدہ پاکستان کی انسداددہشتگردی عدالت کومطلوب ہے , اشتہارکے ذریعے بانی متحدہ کو 30 روزمیں عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔عالمی اخبارات میں شائع کئے جانے والے اشتہارات میں بانی متحدہ کاکراچی اور لندن کاپتہ درج ہےاور عدم حاضری پردائمی وارنٹس گرفتاری جاری کرنےکاعندیہ بھی دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سےقبل پاکستان میں انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے مقدمۂ قتل میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف بین الاقوامی اخبارات میں اشتہار شائع کرانے کی اجازت دے دی ہے۔وفاقی تفتیشی ادارے (ایف آئی اے) نے بدھ کو اسلام آباد میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اس بارے میں رپورٹ جج کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جلد ہی یہ اشتہار برطانیہ اور امریکہ کے اخبارات میں شائع کر دیا جائے گا جن میں الطاف حسین کو عدالت میں پیش ہونے سے متعلق مطلع کیا جائے گا۔جج نے وکیلِ استغاثہ کو ہدایت کی کہ اشتہار میں الطاف حسین کی لندن میں واقع رہائش گاہ کا پتہ بھی درج کیا جائے اور مقدمے کا حتمی چالان جلد عدالت میں پیش کیا جائے۔سماعت کےدوران ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں

ملوث تین اشتہاری ملزمان کو پاکستان لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان افتخار حسین، محمد انور اور کاشف خان کامران کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ پاکستان کی وزارتِ داخلہ سے منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔سماعت کے دوران قتل کے الزام میں گرفتار دو ملزمان محسن علی اور معظم علی پر چالان مکمل نہ ہونے کی وجہ سے فردِ جرم عائد

نہ کی جا سکی۔عدالت نے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کے ریمانڈ میں آئندہ سماعت تک توسیع کر دی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…