منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان نے شادی سے قبل بشری بیگم سے کتنی ملاقاتیں کی؟ کیا ان ملاقاتوں کا خاور مانیکا کو علم تھا؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 25  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر)عمران خان اور ان کے قریبی دوست زلفی بخاری جو پاکستانی برٹش ہیں دو سال قبل بشری بیگم کے مرید بنے۔ دونوں نے بشریٰ بی بی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے کئی دن پہاڑوں پر بسر کیے، خاندان کے اور پی ٹی آئی کے دیگر اندرونی ذرائع سے یہ بات

معلوم ہوئی کے عمران خان کی اپنی تیسری بیوی سے تین سال قبل ملاقات ہوئی جبکہ خبر کے مطابق شروع میں فرید مانیکا نے عمران خان سے بیت لی تھی نہ کہ اُس کی زوجہ بشری نے۔ ذرائع کے مطابق بعد میں عمران خان نے ہی اپنے دوست زلفی بخاری کا بھی خاور فرید مانیکا سے تعارف کروایا اور زلفی بخاری نے بھی بیت کی۔ عمران خان اور زلفی بخاری خاور فرید مانیکا کو عزت دینے کے لیے’’میاں صاحب‘‘ کہا کرتے تھے۔ یہ بھی پتا لگا ہے کہ بشریٰ بی بی جن کو عمران خان اور احباب پنکی پیرنی اور مرشد بی بی بھی کہتے ہیں، ان کی یہ شرط تھی کے زلفی بخاری نکاح کے موقع پر ضرور موجود ہوں کیوں کے وہ ان کو اپنا چھوٹا بھائی سمجھتی ہے۔ یاد رہے کہ دی نیوز کے رپورٹر عمر چیمہ نے بھی جنوری کے پہلے ہفتے یہ انکشاف کیا تھا کہ عمران خان اپنی روحانی استاد بشریٰ مانیکا سے شادی رچا چکے ہیں اور نکاح کی رسم یکم جنوری کو رات کو لاہور میں بشریٰ مانیکا کی رہائش گاہ میں عمل میں لائی گئی ہے جس میں زلفی بخاری، عون چوہدری اور مفتی سعید بھی شریک تھے۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے اس خبر کی تو پہلے پہل تردید کی اور بعدازاں یہ بیان بدلے جانے لگے اور پھر وہی ہوا کہ بات آہستہ آہستہ نکاح کی تصدیق تک آ پہنچی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…