جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

16ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کیلئے 61کروڑ روپے جمع کروائے،بدلے میں ان شہریوں کے ساتھ کیا ہوا؟چونکا دینے والے انکشافات

datetime 25  فروری‬‮  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ پراجیکٹ کرپشن کیس میں گرفتار بسم اللہ انجینئرنگ سروسز کے پارٹنر ملزم شاہد شفیق عالم کوایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔ملزم شاہد شفیق عالم کو ہفتہ کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔

نیب کی جانب سے ملزم کو گزشتہ روز ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جواد علی نقوی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ تعطیل ہونے کے باعث ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔نیب ترجمان کے مطابق ملزم کو پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی انکوائری میں تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا۔ملزم شاہد شفیق کی ملکیتی بسم اللہ انجینئرنگ سروسز، پیراگون سٹی کی سی 4 کیٹیگری کی ذیلی کمپنی ہے۔پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی سے 20جنوری 2015ء کو معاہدہ کیا گیا۔جس میں 16ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کیلئے 61کروڑ روپے جمع کروائے۔ تین سال گزرجانے کے باوجود منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا۔ ملزم شاہد شفیق نے ایل ڈی اے اہلکاروں کی ملی بھگت سے 14 ارب مالیت کا کنٹریکٹ جعلی کاغذات کی مدد سے حاصل کیا۔ملزم کے ممکنہ روپوش یا ملک سے فرار ہونے کی اطلاع پر ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ پراجیکٹ کرپشن کیس میں گرفتار بسم اللہ انجینئرنگ سروسز کے پارٹنر ملزم شاہد شفیق عالم کوایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…