جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی حکام کے سامنے شہبازشریف اوران کے خاندان کیلئے کمیشن منتقل کرنے کا اعتراف کرنیوالااہم کمپنی کا سربراہ پراسرارطورپرلاپتہ،حیرت انگیزانکشافات

datetime 25  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک کنسٹرکشن کمپنی کے سربراہ فیصل سبحان کی گمشدگی پر عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے شفافیت کے تمام تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے

اربوں روپے مالیت کے ان منصوبوں کو خفیہ تجوریوں میں چھپائے رکھنا ناقابل قبول ہے ٗسپریم کورٹ سے استدعا ہے میٹر و اور اورنج لائین منصوبوں کے معاہدے بھی قوم کے سامنے لائے جائیں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے شفافیت کے تمام تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے اربوں روپے مالیت کے ان منصوبوں کو خفیہ تجوریوں میں چھپائے رکھنا ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی پاناما لیکس اب منظر عام پر آئی ہیں۔عمران خان نے کہاکہ کنسٹرکشن نامی کمپنی کے سربراہ فیصل سبحان نے ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی حکام کے سامنے اعتراف کیا کہ شہباز شریف اور انکے خاندان کے بیرون ملک اکاؤنٹس میں بھاری کمیشن منتقل گیا ہے۔اس اعتراف کے بعد فیصل سبحان کو غائب کردیا گیا اور میں اس گمشدگی کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔ پنجاب کی نوکر شاہی کا کردار بے نقاب ہونے کے بعد میری سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ میٹرو اور اورنج لائین منصوبوں کے معاہدے بھی قوم کے سامنے لائے جائیں۔  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک کنسٹرکشن کمپنی کے سربراہ فیصل سبحان کی گمشدگی پر عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے شفافیت کے تمام تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے اربوں روپے مالیت کے ان منصوبوں کو خفیہ تجوریوں میں چھپائے رکھنا ناقابل قبول ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…