ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

طلال چوہدری توہین عدالت کیس ٗ میو گیٹ سکینڈل ٗ حسین حقانی توہین عدالت ،سرکاری افسران کی دوہری شہریت ،سپریم کورٹ نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 25  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں (آج)پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت ٗ میو گیٹ سکینڈل ٗ حسین حقانی توہین عدالت کیس اور دل کے غیر معیاری سٹنٹ کے حوالے سے از خود نوٹس سمیت مختلف مقدمات سنے جائینگے ۔ مقدمات کی سماعت کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان نے پانچ بینچ تشکیل دے دیئے ہیں ۔بینچ اول چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہے دوسران بینچ

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس سر دار طارق مسعود پر مشتمل ہے جو اہم مقدمات سنے گا ۔تیسرے بینچ کی سربراہی جسٹس اعجاز افضل خان کرینگے جس میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب شامل ہیں چوتھا بینچ جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کریگا جبکہ پانچویں بینچ کی سربراہی جسٹس منظور احمد ملک کرینگے جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل بھی بینچ شامل ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچ بینچ جن مقدمات کی سماعت کرینگے ان میں مارگلہ ہلز پر درختوں کی کٹائی ٗ سٹون کریشننگ سوموٹو کیس ٗ میمو گیٹ سکینڈل ٗ حسین حقانی توہین عدالت کیس ٗ ججز ٗ پارلیمنٹرین ٗ سرکاری افسران کی دوہری شہریت از خود نوٹس کیس ٗ لاپتہ افراد کیس ٗ طلال چوہدری توہین عدالت کیس ٗ بحریہ ٹاؤ ن اراضی کیس ٗ پروین رحمن قتل از خود نوٹس کیس ٗ دل کے غیر معیاری سٹنٹ کے حوالے سے سوموٹو کیس ٗ این اے آر سی کی جگہ ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کا پروجیکٹ سوموٹو کیس ٗ ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس ٗ مشعال خان از خود نوٹس کیس ٗ تعلیمی اداروں میں ڈرگ کی فروخت سوموٹو کیس ٗ ائیر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کا فیملی پر تشدد از خود نوٹس کیس ٗ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں مزدور کی کڈنی نکالنے کے حوالے سے سوموٹو کیس ٗ عمر کوٹ کے ایس ایچ او کا حسن تالپور اور زید تالپور سے ناروا سلو ک شامل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…