جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

سرگودھا کے لوگ میرے شیر اور نواز شریف کے جانثار ہیں ،مریم نواز

datetime 25  فروری‬‮  2018 |

سرگودھا(این این آئی)مسلم لیگ ن کی مرکزی راہنما مریم نواز نے کہا کہ سرگودھا کے لوگ میرے شیر اور نواز شریف کے جانثار ہیں۔سرگودھا شہر میں سوشل میڈیا کنونشن میں عوام کا رش دیکھ کر مخالفین نیندیں اڑ گئی ہیں۔انہوں نے دورہ سرگودھا کے دوران 49 ٹیل پر مسلم لیگ کے ضلعی سیکرٹریٹ میں نواز شریف ہال کا افتتاح کیا اور کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے یوئے کہا کہ سرگودھا کی عوام نے ہمشہ نواز شریف نے جس کے کندھے پر ہاتھ رہا اس کو شیر پر مہر لگا کر کامیاب کروایا،

یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا کنونشن کے شرکاء نے ایک بار پھر نواز سریف سے اظہار محبت کر کے ثابت کیا کہ ان کے دلوں سے نواز شریف کو نکالنا نہ ممکن ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پہلے نوازشریف کو وزارت سے اب پارٹی قیادت سے نکال باہر کیا ہے یہ سزا انہیں کسی جرم میں نہیں ملکی ترقی کے منصوبوں اور عوام کو فراہم کردہ سہولیات کی پاداش میں دی گئی لیکن خیبر سے کراچی تک کی عوام نے نواز شریف لے حق میں مینڈیٹ دیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے پہلے بھی مسلم لیگ کو ووٹ دیا آہندہ بھی شیر پر مہریں لگیں گئیں۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا اکاونٹ بنا کر اپنا نواز شریف سے اظہار محبت کریں تاکہ مخالفیں کی زبان بندی ہو سکے۔اس موقع پر ضلعی صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا،اراکین اسمبلی اور دیگر شخصیات نے بھی اظہار خیال کیا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…