بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شریف برادران لاڈلے ہی نہیں بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں ،اعتزاز احسن

datetime 25  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ احمد چیمہ کی گرفتاری پر احتجاج وفاقی حکومت اور شہباز شریف کرا رہے ہیں۔شریف برادران لاڈلے ہی نہیں بلکہ بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں کیونکہ ان کو جسٹس قیوم جیسے جج اور احمد چیمہ جیسے بیوروکریٹ چاہئے ۔ ہڑتالی افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر کے ان کے خلاف پرچے ہونا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر اعتزاز احسن نے لاہور میں لیٹریری فیسٹول میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ 1972میں گورنر غلام مصطفی کھر کے دور میں پنجاب پولیس نے اسٹرائیک کی تھی اور اب پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں پبلک سرونٹ نے پہلی بار اسٹرائیک کی ہے جو کہ ریاست کے خلاف بغاوت ہے حالانکہ احمد چیمہ کی گرفتاری پر احتجاج وفاق اور شہباز شریف کرا رہے ہین انہوں نے کہا کہ کونسا آسمان گر پڑا اگر احمد چیمہ گرفتار ہو گیا اس سے پہلے اسپیشل اسٹنٹ پی ایم احمد صادق بھی تو پکڑا گیا تھا لیکن ہڑتال تو اس وقت بھی نہیں ہوئی تھی لیکن حقیقت میں نواز شریف اور شہباز شریف صرف لاڈلے ہی نہیں بلکہ بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں اور ان دونوں بھائیوں کو جسٹس(ر) قیوم جیسے جج اور احمد چیمہ جیسے بیوروکریٹ چاہئے ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ اب جو بھی حکومت آئے گی وہ انہیں گرفتار کرے گی کیونکہ ریاست کے خلاف بغاوت کرنے والوں خلاف شوکاز نوٹس اور پرچے ہونے چاہئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…