اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

معروف بھارتی ہندو اداکارہ نے مسلمان سے شادی کے لئے اسلام قبول کرلیا، بھارت میں تہلکہ برپاہوگیا

datetime 25  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ )مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل ’’سسرال سمرکا‘‘سے شہرت پانے والی خوبرو اداکارہ دپیکا کاکر نے مسلمان ساتھی اداکار شعیب ابراہیم سےاسلام قبول کرنے کے بعد شادی کر لی، پورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا اور دپیکا کاکر کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشہور بھارتی ڈرامہ سیرل ’’سسرال سمر کا‘‘سے شہرت پانے والی خوبرو اداکارہ دپیکا کاکر نے

مسلمان ساتھی اداکار شعیب ابراہم سے اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کر لی ہے ۔ دپیکا کاکر کے قبول اسلام کے بعد ایک مسلمان سے شادی کی خبر نے پورے بھارت میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے اور دپیکا کاکر کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ئمز آف انڈیا کے مطابق دیپکا اور شعیب کی شادی 22 فروری کے روز ہوئی اور کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے اپنا نام بھی تبدیل کرلیا ہےاور ان کے شادی کے کارڈ پر دپیکا کا نام فائرہ تحریر کیا گیا ہے۔ شعیب ابراہیم اور فائرہ(دپیکا کاکر)کی شادی کی تقریب میں صرف خاندان اور قریبی عزیزوں کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ شادی کی تقریب خالصتاََ اسلامی طریقے سے انجام پائی ہے جس میں نکاح اور بعد ازاں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ دپیکا کاکر کی اداکارہ کی وجہ سے سسرال سمر کا بھارتی ڈرامہ سیریل نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی نہایت شوق سے دیکھا جاتا ہے جبکہ شعیب ابراہیم کی زبردست اداکاری کی وجہ سے ان کی بھی فین فالووئنگ بھارت سے نکل کر دنیا کے دیگر ممالک میں پھیل رہی ہے ۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی شادی کی خبر کے بعد جہاں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں کئی سوشل میڈیا صارفین انہیں نئی زندگی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فائرہ(دپیکا کاکر)کی ایک ساتھ دو زندگی اکٹھی شروع ہوئی ہیں ۔

فائرہ(دپیکا کاکر)اس وقت بھارتی و پاکستانی سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں اور ان کے قبول اسلام کے بعد مسلمان ساتھی اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کی خبر نے انہیں چند ہی گھنٹوں میں مقبول ترین بنا دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…