بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

معاشی منصوبے عوام کی شراکت کے بغیر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتے ،یقین ہے سی پیک منصوبہ جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگا،مریم اورنگزیب

datetime 25  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ معاشی منصوبے عوام کی شراکت کے بغیر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتے ٗ یقین ہے اقتصادی راہداری منصوبہ جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگا ٗ سی پیک کے ذریعے دونوں ملکوں کی ثقافتوں کا تبادلہ ہوگا ٗپاکستان پہلی مرتبہ شنگھائی اور بیجنگ فلم فیسٹیول میں شرکت کریگا ٗ پاکستان چین دوستی باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے ۔

چین کیساتھ ثقافتی معاہدوں پاکستان کی کلچرل صنعت مزید فروغ پائے گی ٗ کلچرل کاررواں کے ذریعے پرامن اور ترقی کرتا پاکستان دنیا کے سامنے آئیگا۔اتوار کو وزیر مملکت برائے اطلاعات نشریات مریم اور نگزیب نے سی پیک کلچرل کارواں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی پر فنکاروں اور پی این سی انتظامیہ کو مبارکباد دیتی ہوں ٗدونوں ملکوں پر ریسرچ پیپر لکھنے والوں کو بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ محمد نوازشریف نے 2013 میں ون بیلٹ ون روڈ کی بات شروع کی ٗمحمد نوازشریف نے آنیوالی نسلوں کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ سمجھ کر شروع کیا انہوںنے کہا کہ منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ یقین ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ چین سے گوادر تک چلنے والے کاررواں کودستاویزی شکل بھی دی گئی ہے ٗانہوںنے کہاکہ سی پیک کے ذریعے دونوں ملکوں کی ثقافتوں کا تبادلہ ہوگا ٗمعاشی منصوبے عوام کی شراکت کے بغیر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ سی پیک منصوبے پر دونوں ملکوں کی عوام کو بھرپور اعتماد ہے انہوںنے کہاکہ سی پیک دونوں ملکوں نہیں بلکہ خطے کے مفاد میں ہے۔وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان چین فلم انڈسٹری کے باہمی رابطوں کے تبادلے ہوتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان چین کی پریس اور پبلی کیشنز کے درمیان رابطوں کی بھرپور کوشش کی گئی ہے ٗپاکستان پہلی مرتبہ شنگھائی اور بیجنگ فلم فیسٹیول میں شرکت کریگا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ سی پیک پاکستان چین ثقافتی ہم آہنگی کا بھی کوریڈور ہے۔وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان چین دوستی باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے۔وزیر مملکت نے کہاکہ چین کیساتھ ثقافتی معاہدوں پاکستان کی کلچرل صنعت مزید فروغ پائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ کلچرل کاررواں کے ذریعے پرامن اور ترقی کرتا پاکستان دنیا کے سامنے آئیگا۔وزیر مملکت نے کہاکہ عدم برداشت کے خاتمے میں آرٹسٹ کمیونٹی کا کردار اہم ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…